28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کے دورۂ فلسطین کے دوران دستخط کئے گئے مفاہمتی عرضداشتوں /معاہدوں کی فہرست

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان اور فلسطین نے 30 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے بیت سحور ، بیت لحم میں ہند-فلسطین سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے قیام کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کے وزیر صحت ڈاکٹر جواد عواد اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔

  1. ہندوستان اور فلسطین نے 5 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سےخواتین کو بااختیار بنانے کے لیے  ہند-فلسطین  مرکز کی تعمیر  کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کی وزیربرائے اقتصادی امور محترمہ عبیر عودہ اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔
  2. ہندوستان اور فلسطین نے 5 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سےرملہ میں جدید قومی پرنٹنگ پریس کے قیام کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کے وزیر خزانہ کی جانب سے عوامی نشر و اشاعت کارپوریشن اور آفشیل میڈیا کے وزیر جناب احمد اصاف اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔
  3. ہندوستان اور فلسطین نے ایک ملین امریکی ڈالر کی لاگت سےمثلث الشہداء  گاؤں میں اسکول کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کے وزیر تعلیم ڈاکٹر صابری سیدم اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔
  4. ہندوستان اور فلسطین نے 1.1 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سےطوباس کے تموم گاؤں میں اسکول کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کے وزیر تعلیم ڈاکٹر صبری سیدم اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔
  5. ہندوستان اور فلسطین نے 0.25 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ابو دیس میں لڑکوں کے لیے جواہر لعل نہرو اسکول کے اضافی منزل کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ۔ مذکورہ عرضداشت پر ریاست فلسطین کے وزیر تعلیم ڈاکٹر صبری سیدم اور ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) جناب ترومورتی نے دستخط کیے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More