27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب سریش پربھو نے بھارت کی برآمدات کی احیا سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے بھارت کی برآمدات کی احیا سے متعلق ایک حکمت عملی کی تیاری کے جائزہ کے لئے 23جون 2018 کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے تازہ ترین برآمداتی رجحانات کا جائزہ لیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ2017-18 میں مجموعی برآمدات کی شرح ترقی 12.9 فیصد تک ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا کہ افریقہ، مرکزی اور جنوبی امریکہ کے ممالک میں تجارتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، تاکہ برآمدات کو نئی مارکیٹ مل سکے اور نئی مصنوعات سے متعارف کرایا جاسکے۔ ان اقدامات کی وجہ سے برآمدات میں لگاتار ترقی ہورہی ہے۔

وزیر موصوف نے 100 ارب امریکی ڈالر کی اضافی برآمداتی حکمت عملی کی تیاری کا جائزہ لیا۔ اس حکمت عملی میں مصنوعات اور اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے مہارت پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ ایک کثیر جہتی شعبہ جاتی حکمت عملی ہے، جس میں روایتی اور نئی مصنوعات اور مارکیٹ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ مصنوعات پر خاص توجہ والی حکمت عملی میں جواہرات و زیورات، چمڑے، کپڑے اور ملبوسات، دواسازی، الیکٹرانکس، انجینئرنگ شعبہ، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکلس، بحری مصنوعات اور زراعت اور متعلقہ مصنوعات جیسی مصنوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ خطے پر خاص توجہ رکھنے والی اسٹریٹجی میں این اے ایف ٹی اے، یوروپ، شمال مشرقی ایشیا، آسیان، جنوبی ایشیا، لاطینی افریقہ، افریقہ اور وانا، سی آئی ایس، آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ  جیسے خطے شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More