39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وزیراعظم نے عوام کو بے نظیر بھارت کے حسن سے آگاہی حاصل کرنے کی تلقین کی ہے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، پوری دنیا کے لوگوں کو مدعو کیا ہے کہ وہ بھارت آئیں اور یہاں کے فطری حسن وجمال کا ادراک کریں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کا دورہ کریں اور اس کی گوناں گونی سے آگاہی حاصل کریں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’عالمی یوم سیاحت‘‘ کے موقع پر میں پوری دنیا کے لوگوں کو بھارت آنے اور بے نظیر ہندوستان کے فطری حسن و جمال اور  ہمارے لوگوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔

میں بطور خاص نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پورے بھارت کی سیاحت کے ذریعے  ہمارے فعال ملک کی گوناں گونی سےبہ نفس نفیس  آگاہی حاصل کریں۔

وزیراعظم نے گزشتہ اتوار کو درج ذیل ویب سائٹ پر من کی بات کے 36ویں ایپی سوڈ میں، سیاحت کے فوائد کے سلسلے میں  جو کچھ کہا تھا، اس کی ایک کلپ بھی ساجھا کی ہے۔ ویب سائٹ کا پتا درج ذیل ہے۔

 https://soundcloud.com/narendramodi/unity-in-diversity-is-indias-speciality

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More