32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کا عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس- 2018 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی میں منعقدہ ایڈوانٹج آسام – عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔

چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے وفود کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شمال مشرق مرکزی حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مرکز میں ہے ۔ ایکٹ ایسٹ پالیسی کا تصور سے آسیان ممالک کے ساتھ عوامی رابطے ، تجارتی اور دیگر تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان شراکت داری کے 25 سال مکمل ہونے کی تقریب ہند-آسیان یادگار چوٹی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور آسیان ممالک کے مابین تعلقات ہزاروں سال قدیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے باعث فخر ہے کہ اس نے نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں 10آسیان ممالک کے سربراہوں کی معزز مہمانوں کی حیثیت سے ضیافت کی۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی شرح ترقی شمال مشرقی خطے کی متوازن اور تیز رفتار ترقی سے مزید مستحکم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکوت کی اسکیموں کا مقصد وہاں کے لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانا اور عوامی سہولیات میں بہتری لانا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں ‘‘ آیوش مان بھارت’’ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم ہے ۔ انہوں نے کہا حفظان صحت کی اسکیم سے 45 سے 50 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نےغریبوں کے لیے حفظان صحت کے ان دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا جنہیں مرکزی حکومت نے کیے ہیں ۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی اِن پٹ لاگت کم کر کے اور پیداوار کے لیے مناسب قیمت فراہم کر کے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کے سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں کسانوں کی بہبود کے لیے مرکزی حکومت کے دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا ۔

وزیر اعظم نے لوگوں کو قابل استطاعت مکانات فراہم کرنے کے اقدامات کا حوالہ دیا اور ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے لیے اجول یوجنا کا ذکر کیا جس سے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ بچت ہوتی ہے ۔ انہوں نے نیشنل بمبو مشن کی از سر نو تعمیر کا ذکر کیا ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ شمال مشرق کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانے سے پروجیکٹوں کے نفاذ میں زبردست تیزی آئی ہے ۔

وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کے تحت کاروباریوں کو کولیٹرل فری قرض فراہم کے اقدامات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ٹیکس سے راحت دلانے کے لیے مرکزی بجٹ میں اقدامات کیے گئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کالے دھن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مرکزی حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں اہم اقتصادی اصلاحات کیے ہیں اور تجارت کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے ۔ یہ ان ہی اصلاحات کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان نے 190 ممالک میں کاروبار سے متعلق عالمی بینک کی رپورٹ میں45 کی چھلانگ لگا کر 100 واں مقام حاصل کیا ہے ۔

آسام کے عظیم موسیقار بھوپن ہزاریکا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے مجاہدین آزادی کے خوابوں اور تصورات کو بروئے کار لانا اور 2022 تک نئے ہندوستان کی تعمیر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے شمال مشرق میں نقل و حمل کے نئے ڈھانچے کی تعمیر کے لیے اقدامات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے آسام کے وزیر اعلی جناب سربھانند سونووال کاآسام میں کاروبار اور ترقی کے لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے مبارکباد پیش کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More