25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کا سول سروسز ڈے کے موقع پر سرکاری ملازموں سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سول سروسز ڈے کے موقع پر سرکاری ملازموں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدر دانی ، تجزیہ اور محاسبہ کا ایک موقع ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم ایوارڈ کو سرکاری ملازمین کو ترغیب دینے کی جانب ایک قدم قرار دیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ حکومت کی ترجیحات کا بھی اشاریہ ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترجیحاتی پروگرام جیسے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، دین دیال اپادھیائے کوشلیہ یوجنا ، پردھان منتری آواس یوجنا اور ڈیجیٹل ادائیگی  ، جس کے لیے ایوارڈ دیے گئے ہیں ، نئے بھارت کے اہم پروگرام ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم ایوارڈ سے متعلق آج دو کتابوں   کے اجراء اور خواہشمند اضلاع میں اقدامات کا بھی ذکر کیا ۔

خواہشمند اضلاع کے موضوع پر بولتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سبھی 115 اضلاع تمام ریاستوں کے لیے ترقی کے انجن بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ترقی کے عمل میں جن بھاگیداری یعنی عوامی شراکت کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 جو کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے ، ہمارے مجاہدین آزادی کے خوابوں کے ہندوستان کے حصول کی خاطر کام کرنے کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتا ہے ۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ خلائی ٹکنالوجی  سمیت تمام دستیاب ٹکنالوجی کا استعمال بہتر حکمرانی کے لیے کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے اہم ہے کہ وہ عالمی سطح پر ابھرتی ٹکنالوجیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملائیں ۔

انہوں نے سرکاری ملازمین کو عظیم صلاحیتوں کا حامل قرار دیا اور کہا کہ یہ صلاحیتیں  قوم کو فائدہ پہنچانے میں بڑے پیمانے پر تعاون کرسکتی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More