27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے پردھان منتری نے کسان مان دھن یوجنا کا آغاز کیا انیہ داتاؤں کی زندگیاں محفوظ

Urdu News

نئی دہلی: کسانوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی ایک اور بڑی کوشش کے سلسلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پردھان کسان مان دھن یوجنا کا آغاز کیا۔

اس اسکیم سے پانچ کروڑ  چھوٹے اور حاشیے پر پڑے کسانوں کی زندگیاں محفوظ ہو جائیں گی اور ان کسانوں کو ہر ماہ  کم از کم تین ہزار  روپےپنشن فراہم کی جائے گی،جنہوں نے 60 سال کی عمر حاصل کرلی ہے۔وزیر اعظم نے تاجروں اور اپنا روزگار کرنے والوں کے لئے نیشنل پنشن اسکیم کا بھی آغاز کیا ۔

اس اسکیم کا مقصد 60سال کی عمر حاصل کرنے کے بعد چھوٹے تاجروں اور اپنا روزگار چلانے والوں کو کم از کم تین ہزار روپے کی یقینی پنشن فراہم کرنا ہے۔

اس اسکیم سے  تقریباً تین کروڑ چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مضبوط حکومت کا انتخابی وعدہ جو آپ کی امنگوں کو پورا کرے گا ، پورا کردیا گیا ہے۔

میں کہتا ہوں اس ملک کا ہر کسان کنبہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پی ایم کسان سمان ندھی کا فائدہ حاصل کرے گا ۔ آج ملک کے تقریباً 6.5 کروڑ کسان کنبوں کے کھاتوں میں 21 ہزار کروڑ روپے  سے زیادہ کی رقم جمع کردی گئی ہے۔جھارکھنڈ کے 8 لاکھ کسان کنبے بھی ہیں، جن کے کھاتوں میں تقریباً  250 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی  نے اس بات کو دہرایا کہ ترقی ہماری ترجیح  ہے، ساتھ ہی ساتھ عزم بھی ہے۔ ہماری حکومت ہر ہندوستانی کو سماجی تحفظ  فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حکومت ان لوگوں کی ساتھی بن رہی ہے، جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس سال مارچ کے بعد سے ملک کے غیر منظم شعبے کے کروڑوں  ورکروں کے لئے اسی طرح کی ایک پنشن اسکیم بھی جاری ہے۔

32 لاکھ سے زیادہ مزدور شرم یوگی مان دھن یوجنا سے بھی جڑ گئے ہیں۔ 22 کروڑ سے زیادہ لوگ پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا، پردھان منتری سورکشا بیما یوجنا سے جڑ گئے ہیں۔ ان میں سے 30 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان کا تعلق صرف جھارکھنڈ سے ہے۔آیوشمان بھارت یوجنا  کے تحت تقریباً 44 لاکھ غریب مریضوں کو فائدہ ہوا ہے اور ان میں سے تقریباً 3 لاکھ کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔

سبھی کو بااختیار بنانے کی کوشش کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نے ملک کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں 462 ایکلویہ ماڈل اسکول کا بھی آغاز کیا۔ ان اسکولوں میں درج فہرست قبائل طلباء کو اپرپرائمری، سیکنڈری  اور سینئر سیکنڈری سطح کی معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

یہ ایکلویہ اسکول نہ صرف قبائلی بچوں کے لئے تعلیم کے ایک ذریعہ کے طورپر کام کریں گے، بلکہ مقامی آرٹس اور ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہنرمندی کے فروغ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان اسکولوں میں حکومت ہر قبائلی بچوں پر ایک سال میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صاحب گنج میں کثیر ماڈل ٹرانسپورٹ ٹرمنل کا بھی افتتاح کیا۔

 یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج مجھے صاحب گنج کثیر ماڈل ٹرانسپورٹ ٹرمنل کا افتتاح کرنے کا موقع ملا ۔ یہ نہ صرف ایک اور پروجیکٹ ہے، بلکہ اس پورے خطے کے لئے ٹرانسپورٹ کا ایک نیا متبادل ہے۔ یہ آبی گزرگاہ جھارکھنڈ کو نہ صرف پورے ملک کے ساتھ جوڑے گی، بلکہ بیرون ملکوں سے بھی جوڑے گی۔وزیر اعظم نے کہا  کہ اس ٹرمنل سے قبائلی بھائیوں اور بہنوں ،کسانوں کو اب ملک بھر کی منڈیوں تک اپنی پیداوار کی رسائی آسانی سے حاصل ہوجائے گی۔

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کی نئی ودھان سبھا بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔

آج ریاست کی تشکیل کی دو دہائی کے بعد جھارکھنڈ میں جمہوریت کے مندر کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ یہ عمارت ایک مقدس مقام ہے، جہاں جھارکھنڈ کے عوام کے سنہری مستقبل کی بنیاد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے خواب پورے ہوں گے۔ وزیر اعظم نے سیکریٹریئٹ کی نئی امارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

وزیر اعظم نے سنگل یوز پلاسٹ کے استعمال کو کم کرنے کی بھی تلقین کی۔

11ستمبر 2019ء کو شروع کئے گئے سووچھتا ہی سیوا پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کل سے سووچھتا ہی سیوا مہم ملک بھر میں شروع ہوگئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت  2 ؍ اکتوبر تک اپنے گھروں، اسکولوں اور دفتروں میں سنگل یوز پلاسٹک کو جمع کرنا ہے اور گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یعنی 2؍ اکتوبر کو ہم کو اس پلاسٹک کے ڈھیر کو ختم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More