27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرآیو ش نے اے سی سی آر پورٹل اور آیوش سنجیونی ایپ کے تیسرے ایڈیشن کو لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی: وزارت آیوش نے  جمعرات کے روز اپنے ‘آیوش کلینکل کے رپورزیٹری (اے سی سی آر) پورٹل اور آیوش سنجیونی ایپ کے تیسرے ایڈیشن کا ورچوئل تقریب میں آغاز کرکے ایک اور میل کا پتھر حاصل کرلیا ہے۔’ نوجوانوں کے امور اورکھیل کود اور آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے پورٹل کے ساتھ ساتھ سنجیونی ایپ کے نئے ایڈیشن کو بھی لانچ کیا۔

آیوش کے وزیر نے اس انعقاد کو  تاریخی اور بے حد اہم بتاتے ہوئے کہاکہ  آیوش نظام بے حد سائنٹیفک ہیں۔ جناب کرن رجیجو نے زور دے کر کہا کہ  کامیاب کلینکل معاملوں کایہ  اے سی سی آر پورٹل اورسنجیونی ایپ اہم قدم ثابت ہوں گے  اور ہندوستان کے روایتی علاج کے نظم کے تعاون کو  کم کرکے  بتانے والی منفی آوازوں کو بے اثر کرنے کا کام کریں گے۔  وزیر موصوف نے وزارت آیوش کے کام کی ستائش کرتے ہوئےکہاکہ آیوش کو  اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں موجودہ تکنیک کے ساتھ تال میل بٹھانا چاہئے۔  ہندوستان کی تمام  مالامال اور سائنٹیفک صحت روایتوں کو آئی ٹی کی صلاحیتوں اور فائدوں کا استعمال کرنا ہوگا۔  انہوں نے کہاکہ وبا میں آیوش کے ذریعہ دیاگیا تعاون   زبردست ہے اور یہ  جوکام ہورہاہے وہ خود انحصار ہندوستان میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ کچھ سال پہلے موجود وزیراعظم کے ذریعہ نمستے پورٹل کی شروع کے بعد آج کاپروگرام ایک اور میل کا پتھر ثابت ہوا ہے۔

  جناب رجیجونے یہ بھی کہاکہ آیوروید بنام ایلوپیتھی کے بارے میں موجودہ بحث  میڈیا کے ایک گروپ کے ذریعہ بڑھا دی گئی ہے جو مکمل طور پر بےبنیاد اور غیر ضروری ہے۔

اس موقع پر ، آیوش کے سکریٹری وی ڈی راجیش کوٹیچا نے کہاکہ سنجیونی ایپ کاریپوزیٹری اورتازہ ترین ایڈیشن بہت بڑے ڈیجیٹل صحت مشن کا حصہ ہیں۔ سکریٹری نے دہرایا،‘‘ اس ریپوزیٹری اور ایپ کی مدد سے آیوش 64 کبسورا کدانیر وغیرہ پر سائنسی کام کو آگے لے جاسکیں گے’’۔

آیوش کلینکل ریپوزیٹری (اے سی سی آر) پورٹل (https://accr.ayush.gov.in/) آیوش ڈاکٹروں اور عوام دونوں کی مدد کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

کیرل کے امرتا پوری میں امرتا اسکول آف آیوروید کے  ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر پی رام منوہر نے اے سی سی آر پورٹل کی ضرورت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ  یہ پورٹل ڈیٹامائننگ میں بہت مدد کرے گا اوریہ پہلی بار ہوگا جب ہم یہ جان پائیں گے کہ آیوش ڈاکٹروں نے حقیقت میں کووڈ-19 وبا کا  مقابلہ کیسے کیا ہے۔  یہ مختلف بیماریوں کی حالتوں کے  علاج کے لئے آیوش نظام کی طاقت کا ریکارڈ تیار کرے گا۔

عالمی صحت تنظیم صدر دفترمیں آیوش وزارت کی جانب سے روایتی علاج  اکائی میں تکنیکی افسر کے طور پر کام کرتے ہوئے، ڈاکٹر جی گیتا کرشنن نے   آیوش سنجیونی ایپ کے  اس تیسرے ایڈیشن کے دوپہلوؤں پر روشنی ڈالی  کیوں کہ ڈاکٹر اور عام لوگ  دونوں اس کا  استعمال اوراس کے ذریعہ اپنا تعاون  دے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ  یہ ایپ آیوش کو  اس کے ذریعہ حاصل شدہ سائنسی تاریخوں کا استعمال کرکے  خود کو اور زیادہ  موثر طریقہ سے پیش کرنے میں مد د کرے گا۔  یہ قابل ذکر ہے کہ  یہ ایڈیشن چنندہ آیوش مداخلتوں کی اثراندازی کے بارے میں ایک اہم مطالعہ/ڈاکومنٹیشن کی سہولت مہیا کرتاہے، جسمیں بغیر علامت والے، ہلکے سے درمیانہ علامت والے کووڈ-19 مریضوں کے  انتظام میں آیوش 64 اور  کبسوراکودینیر دوائیں شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More