22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مُوو – ہندوستان کی پہلی عالمی موبیلیٹی سمٹ ، 2018 ء کا افتتاح 7 ستمبر کو وزیر اعظم کے ہاتھوں عمل میں آیا گا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  7 اور 8 ستمبر  ، 2018 ء کو  قومی راجدھانی کے وگیان بھون میں نیتی آیوگ کے ذریعہ منعقدہ  ‘مُوو  – ہندوستان کی پہلی  عالمی موبیلیٹی  سمٹ ، 2018 ء ’ کا افتتاح کریں گے ۔ اس سمٹ کی توجہ موبیلیٹی  کے متعدد  پہلوؤں سے متعلق  بیداری پھیلانے اور مختلف  پلیٹ فارموں میں موبیلیٹی   بڑھانے میں مصروف متعدد شراکت داروں کو ساتھ لانے پر مرکوز  ہو گی ۔ ملک اور بیرون ملک  کے متعدد بین الاقوامی  ادارے ،  دانش گاہیں ، پالیسی وضع کرنےو الے دانشوران ، موبیلیٹی  کے شعبے کے عالمی   قائدین   مثلاً او ای ایم  ،  بیٹری  مینوفیکچررس ، چارجنگ  سے متعلق  بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والے  اور ٹیکنا لوجی کا حل  فراہم کرنے والے  افراد ، اس سمٹ  کے دوران اگلے دو دنوں تک  موبیلیٹی  یعنی نقل  و حرکت  کی صلاحیت  بڑھانے کے سلسلے میں اپنے افکار   و خیالات کو ساجھا کریں گے ۔

          نیتی آیوگ کے نائب  چیئر مین ڈاکٹر  راجیو  کمار اور چیف  ایگزیکیٹو  آفیسر جناب امیتابھ  کانت نے آج  قومی راجدھانی دلّی میں سمٹ سے پہلے ایک اہم پریس کانفرنس کی ۔ سڑک نقل و حمل  اور شاہراہوں  کی وزارت ، بجلی کی وزارت  ، مواصلات اور  انفارمیشن  ٹیکنا لوجی کی وزارت کے سکریٹریز  کے علاوہ ، بھاری صنعتوں  کے محکمے کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین ڈاکٹر راجیو  کمار نے کہا کہ موبیلیٹی  کے سیکٹر میں رکاوٹوں  کے باوجود  ہم مزید روز گار پیدا کرنے اور ہندوستان میں شہریوں   کے لئے مزید  آسان  زندگی  بنانے  کے قابل ہوں گے ۔  نیتی آیوگ کے چیف   ایگزیکیٹو  آفیسر ( سی ای او  ) جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ  عالمی موبیلیٹی   سمٹ  کے ذریعہ   ہمارا اصل مقصد موبیلیٹی    کو مزید  مربوط ، مشترکہ  اور بلا رکاوٹ  بنانے کے ساتھ  ہندوستان میں عوام کے سفر کے طریقہ  کار میں انقلاب  لانا ہے ۔ سڑک نقل و حمل  اور شاہراہوں  کی وزارت کے سکریٹری جناب   یدھو ویر ملک  نے کہا کہ سڑک کی جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال  کے ساتھ  سڑک سیفٹی  کو ترجیح  دینا  ، وہ طریقہ   ٔ کار ہے ، جس کے مطابق  ہندوستان میں نقل و حرکت  کا مستقبل  کا تصور رکھتے ہیں ۔ بجلی کی وزارت کے سکریٹری   اجے کمار  بھلّا  نے چارجنگ  سے متعلق  بنیادی ڈھانچے  کو تعاون  فراہم کرنے سے متعلق  اقدامات  اور ہندوستان میں بجلی سے چلنے والی موبیلیٹی  کو تعاون  فراہم کرنے کے لئے درکار اقدامات پر اظہارِ خیال کیا ۔ مواصلات اور انفارمیشن  ٹیکنا لوجی کی وزارت کے سکریٹری اجے  پرکاش  ساہنی  نے زور دے کر کہا کہ سائبر سکیورٹی  اور نقل و حمل  کے بہتر نظام  کی ترقی  ہندوستان میں بجلی   سے چلنے والی  موبیلیٹی  کے لئے کلیدی اجزاء ہوں گے ۔

          عالمی  موبیلیٹی  سمٹ اپنی نوعیت  کی پہلی سمٹ  ہے ۔ اس میں دنیا بھر  سے 2200 سے زائد   شرکاء  بشمول  حکومت ، صنعت ، تحقیقی اداروں، دانش  گاہوں ، دانشوروں  اور سول سوسائٹی   کے قائدین  کی شرکت  متوقع ہے ۔ سمٹ کے اہم اجزاء بنیادی کنکلیو   ، ڈجیٹل  نمائش  ، موبیلٹی  ہفتہ اور متعدد شراکت داروں کے ساتھ  مشاورت ہیں  ۔

ریاستی اور علاقائی مشاورت

          کنکلیو سے قبل کئی  مہینوں تک  مختلف  ریاستوں میں مشاورت کا انعقاد کیا گیا ۔ نیتی آیوگ  کی ٹیموں  نے اس کے لئے ریاستی  ٹاسک فورس کا دورہ کیا ۔  ریاستوں سے خصوصی تعلق رکھنےوالے  معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا تاکہ ایک مشترکہ ، مربوط ، آلودگی  کے اخراج سے پاک اور  جامع موبیلیٹی  ایجنڈہ  مستقبل  کے لئے تیار کیا جا سکے ۔ ریاستی حکمت عملی  کا خلاصہ ، ایک جامع خلاصہ اور عالمی سطح پر اپنائے جانےوالے بہترین طریقۂ کار کے جامع خلاصہ  کا اجراء  7 ستمبر  کو عمل میں آئے گا ، جس میں اس مشاورتی  عمل کے نتائج کا خاکہ بیان  کیا جائے گا ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0017ZSF.png

دیگر مشاورت

          30 جولائی اور 3 اگست کے دوران   دنیا بھر سے شرکت  کرنے والے شرکاء  کے ساتھ  15 ویب پر مبنی سیمیناروں  کا انعقاد کیا گیا ۔ مزید براں ،  موو ہیک  ، عالمی  ہیکا تھون  میں دنیا بھر  سے موبیلیٹی  مسائل کو حل کرنے کے لئے کوڈنگ  سولوشنز کے لئے 35000 اندراج کرائے گئے ۔  اس سے  گاڑیوں  کی بجلی  کاری  ، قابل تجدید توانائی  کو مربوط کرنے اور روز گار کی ترقی کے حکومت  کے اہداف   کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ علاوہ ازیں ،  آلودگی  سے پاک  توانائی  کی معیشت میں ہندوستان کو بدلنے کی رفتار  میں تیزی آئے گی ۔

اہم پروگرام – موبیلیٹی  ہفتہ

          موبیلیٹی ہفتے کی شروعات  ہوئی ، جس میں 25 سے زائد  اداروں کے اشتراک اور 20000 لوگوں کی کل شرکت کے ساتھ   18 اہم  پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔  پچ  ٹو موو یعنی آگے  بڑھنے کی راہ  اور موو ہیک  کے فاتحین کو وزیر اعظم کے ہاتھوں  افتتاحی تقریب میں اعزازات دیئے جائیں گے ۔

ڈجیٹل  نمائش  : مومینٹم  ، 2018

          مہندرا الیکٹرک ، ہیرو سائیکل  ، ٹاٹا  موٹرس ، ٹاٹا پاور ،  اولا ، ماروتی ، سوزوکی ، ہونڈا ،  ٹوئیٹا ،  بوش ، سن موبیلیٹی  وغیرہ  پر مشتمل  شرکاء کے ساتھ ڈجیٹل  نمائش میں  اہم موبیلیٹی   ٹیکنا لوجی کے ماڈل  اسکرین اور گاڑیاں دکھائیں گے ۔

اجلاس اور مقررین

          اس سمٹ کا افتتاح  وزیر اعظم  نریندر مودی کے ہاتھوں عمل  میں آئے گا ۔ افتتاحی  اجلاس میں 11 عالمی سی ای اوز اظہار  کریں گے ، جب کہ 12 اہم سی ای اوز  مباحثے کے پینل میں ہیں ۔ مرکزی وزراء    مختلف اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گے   ۔  ان مرکزی وزراء میں سڑک  نقل و حمل  ، شاہراہوں  ، جہاز رانی ، آبی وسائل ، دریائی ترقیات  اور گنگا  کے احیاء کے وزیر جناب  نتن گڈکری ، ریلویز  اور کوئلے کے وزیر  جناب پیوش گوئل ، قانون اور انصاف  ، نیز مواصلات  اور انفار میشن ٹیکنا لوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد   ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس  ، نیز ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )   جناب پرویپ سنگھ پوری اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا شامل ہیں ۔

عنواناتی  ( تھیمیٹک  ) اجلاس سے متعلق  تفصیلات درج ذیل ہیں :

1 ۔ زیادہ سے زیادہ اثاثے یا املاک کا استعمال

          مشترکہ  موبلیٹی  ، خدمات  مہیا کرانا  اور  موبلیٹی  شعبے میں اختراع پر اثاثے  کے استعمال   اور خدمات   کی ٹریکنگ  کے ذریعہ  توجہ دی جائے گی ۔ اس قدم سے بنیادی  ڈھانچے کے استعمال  اور مسافروں اور مال برداری ( کارگو ) کو لے جانے کے لئے  گاڑیوں کے اثاثے میں زبردست اضافہ ہو گا ۔

2 ۔ جامع    برق کاری  اور متبادل ایندھن

          یہ ٹریک ، جامع   برق کاری اور ایجنڈہ اور توانائی کے تحفظ  پر موجودہ سرکاری گفت  و شنید  کو آگے  بڑھائے  گا ۔ اس کے تحت  ٹرانسپورٹ  کے لئے توانائی ضروریات کی کثیر جہتی  تبدیلیوں  کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور  ایکو نظام  کے پیش نظر ، جس میں سپلائی  چین ، کانکنی اور مینو فیکچرنگ  ،  مدتِ کار یعنی  ٹائم لائن ، ریسرچ  کی ترجیحات ، اخراج سے متعلق  مینڈیٹ  اور پالیسی  مواقع شامل ہیں   ، الیکٹرک  اور دیگر نئے توانائی   حلوں اور برقی  افادیت  کو تلاش  کیا جائے گا ۔

3 ۔ سرکاری  ٹرانسپورٹ  کی تجدید کاری

          سرکاری ٹرانسپورٹ  کی تجدید کاری ( ری – انوینٹنگ  پبلک  ٹرانسپورٹ ) پر اجلاس میں ، سرکاری ٹرانسپورٹ  نظام میں ابھرتے ہوئے نظریات / تصورات  اور ٹیکنا لوجی  کے استعمال  پر توجہ  مرکوز کی جائے گی تاکہ سرکاری ٹرانسپورٹ  کے لئے لاگت اور پس منظر کے مطابق  موزوں  حل تلاش کئے جا سکیں ۔ اس کے تحت ، ٹرانسپورٹ  پلاننگ ، بین ماڈل کنکٹیوٹی  اور نجی شعبے  کے اختراعات   سے سیکھے گئے سبق  پر غور  کرنا شامل ہے ۔

4 ۔ اشیاء  ، ٹرانسپورٹ  اور  لوجسٹکس

          اشیاء  کے نقل و حمل  میں  صلاحیت اور اہلیت میں  اضافہ  ہونے سے زرعی  اور دیہی  معیشتوں   میں تجارت  کرنے کے لئے بھی کم لاگت   لگے گی ۔  تبدیلی کے لئے کامرس  کی توسیع   یا پھیلاؤ کے ساتھ   اشیاء کو لانے  ، لے جانے  کی تحریک تیار ہے اور اس سے تجارت میں آسانی  پیدا ہو گی   اور اس میں بہتر ٹریکنگ  ، انٹر ماڈل ٹرانسفر ، بیک وقت  مسافر / مال بردار ٹریفک  اور تجارتی ماڈل اختراعات جیسے فریٹ  ( مال برداری )  / ڈرائیور  کا تبادلہ اور تکنیکی مواقع جیسے خود کار ڈیلیوری روبوٹس  اور ڈرون  ڈلیوری  ماڈل سے تجارت میں اضافہ  ہو گا  ۔ اس اجلاس میں توجہ کا مرکز  رہیں گے  – مال برداری  کے لئے نقش قدم ، جس میں آلودگی  کے خاکے ( پیٹرن )  شہری داخلے کا پیٹرن  ، کثیر استعمال  میں گاڑیاں اور گاڑیوں کا کثیر  اور مختلف  استعمال   اور دیگر پہلو شامل ہیں  ،  جو  اشیاء کے نقل و حمل  کی صلاحیت  کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے ضروری ہیں ۔

5 ۔ ڈیٹا کا تجزیہ اور موبلیٹی

          موبلیٹی  میں پیدا شدہ  وسیع ڈیٹا / اعداد و شمار  ، جس کا تعلق  دیگر کے علاوہ ،  پبلک ٹرانزٹ  استعمال ،  موبائل  فون کے استعمال ، نیویگیشن  نظام ، منسلکہ ڈیوائسز  ، خود کار گاڑیاں ، بہتر فیصلے  لینے اور اختراع میں  بے مثال صلاحیت  کی عکاسی کرتی ہیں  ۔ اعداد و شمار کے بڑھتے ہوئے حجم  سے بھی اطلاعات / معلومات کی ملکیت ، اعداد و شمار  یا ڈیٹا کے اشتراک  اور سائبر  سکیورٹی  کےبارے میں نئے سوال پیدا کرتے ہیں ۔ اس اجلاس کو جنریشن  یا تشکیل  دینے ، استعمال  اور ڈیٹا کی صلاحیت و گنجائش  نیز اختراع کاروں ، یوزرس  اور دیگر شراکت داروں کے لئے اختراع سے متعلق  بہتر نتائج  اخذ کرانے کے طور پر دیکھا جائے گا ۔

شراکت دار  :

          30 سے زیادہ عالمی سی ای او    ، 100 زیادہ  ملکی افسران ،  100 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین   اور 200 سے زیادہ  ہندوستانی سی ای او اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔  بین الاقوامی  سفارت خانوں  کے نمائندگان  اور پرائیویٹ  شعبے کے بین الاقوامی  نمائند گان  ، جن میں امریکہ  ، جاپان ،  سنگا پور ، جنوبی افریقہ ،  جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ ، آسٹریا ، جرمنی  ، برازیل اور دیگر ممالک کے نمائندگان  شامل ہیں  ، اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔Click here for PPT on Global Mobility Summit

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More