25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کل جھارکھنڈ میں گنگا دریا پر کثیر رخی ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

PM greets the nation in Sanskrit on Sanskrit Day
Urdu News

نئی دہلی،5۔اپریل ،وزیراعظم نریندر مودی کل جھارکھنڈ میں صاحب گنج میں گنگا دریا پر ایک کثیر رخی ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کثیر رخی ٹرمنل وارانسی سے ہلدیا تک 1390 کلومیٹر کے فاصلے پر قومی آبی شاہراہ ایک کے ترقی کا ایک اہم حصہ ہے ۔ قومی آبی شاہراہ ایک کو عالمی بینک کی 5369 کروڑروپے کی تکنیکی اور مالی امداد سے ان لینڈ واٹر ویزاتھارٹی آف انڈیا کے جل مارگ وکاس پروجیکٹ کے تحت فروغ دیاجارہا ہے۔ صاحب گنج ٹرمنل تین میں سے دوسرا کثیر رخی ٹرمنل ہے، جو قومی آبی شاہراہ ایک پر تعمیر کیاجارہا ہے۔ اس سے پہلے مئی 2016 میں انڈین واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کو وارانسی میں ایک کثیر رخی ٹرمنل کی تعلیم کیلئے ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ تیسرا ٹرمنل مغربی بنگال میں ہلدیا میں تعمیر کیاجائےگا۔ ہلدیا میں جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ ٹرمنلوں کی تعمیر ضروری ہے تاکہ قومی آبی شاہراہ ایک پر جہازوں کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔

صاحب گنج میں کثیر رخی ٹرمنل کی تعمیر اور قومی آبی شاہراہ ایک کی مجموعی ترقی سے جھارکھنڈ خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ صاحب گنج میں کثیر رخی ٹرمنل راج محل علاقے میں مقامی کانوں سے قومی آبی شاہراہ ایک پر واقع مختلف تھرمل پاورپلانٹس تک گھریلوکوئلہ کی نقل و حمل میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔ کثیر رخی ٹرمنل اور رو-رو ٹرمنل کی تعمیر سے تقریباً 600 لوگوں کو براہ راست او ر تقریباً تین ہزار

لوگوں کو بالواسطہ روزگار پیداکرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

19 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More