25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوم بیت الخلا منانے کے لیے چمپارن میں جڑواں گڑھے کی تعمیر میں سوچھ بھارت کی مرکزی ٹیم نے مدد کی

Swachh Bharat Central Team assist in building twin pits in Champaran to mark World Toilet Day
Urdu News

نئی دہلی۔ کل یوم بیت الخلا منانے کے سلسلے میں رویے میں تبدیلی اور بیت الخلا کی تعمیر سے متعلق  سرگرمیاں ملک میں ریاستوں اور اضلاح کی جانب سے انجام دی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کی قیادت کرتے ہوئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کی اعلیٰ مرکزی سطح کی ٹیم نے بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں  واقع ترکولیا میں بیت الخلا کے دوگڑھے تیار کرنے میں مدد کی۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرمیشورم ایّر کی قیادت میں اعلی افسران 17 نومبر 2017 کو گاؤں میں پہنچ گئے تھے۔ اس کام کا مقصد افسران کو گاؤں میں حکام کا تین دنوں تک قیام کرانا اور گاؤں والوں سے براہ راست تبادلہ خیال کرانا اور ملک کے کم ترین صفائی والے ضلع میں لوگوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کرانا تھا۔

مذکورہ مرکزی سطح کی ٹیم نے چمپارن ضلع کا انتخاب چمپارن صد سال ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ تک کے حصہ کے طور پر دورہ کے لیے کیا۔ اس ٹیم نے دو گڑھوں والے بیت الخلا بنانے کے لیے گاؤں والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ شرمدان کے ایک دن بعد گاؤں والوں کو راتری چوپال میں ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا فلم دکھائی گئی۔ وزارت اور حکومت بہار کی مشترکہ ٹیم نے گاؤں میں بیت الخلا بنانے میں ساتھ دیا۔ اس گاؤں کو کل یوم بیت الخلا کے موقعے پر کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیم نے چمپارن میں گاندھی کی متعدد یادگار پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More