29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا قومی یوم قانون 2017 کے اختتامی اجلاس سے خطاب

Urdu News

 نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی کے وگیان بھون میں مین قومی یوم قانون منانے سے متعلق تقریب کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے آئین کو ہمارے جمہوری ڈھانچے کی روح قرار دیا۔ انہوں نے کہ  یہ دن آئین سازوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقت کی آزمائش پر کھرا اترا ہے اور اس سے انکار کرنے والوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، ڈاکٹر سچیدانند سنہا، ڈاکٹر راجندر پرساد، ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا حوالہ دیا۔ یہ حوالہ جات آئین اور حکمرانی کی مختلف جہات کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیے گئے۔ ان موضوعات میں آئین کے کام کرنے کی صلاحیت ، لچک اور طویل عرصے تک زندہ جاوید رہنے کے موضوعات شامل تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین ہمارا سرپرست رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم لوگوں کو بھی ہم لوگوں کو بھی اسی طرح کام کرنا چاہیے جس طرح کی توقعات ہم سے ہمارے آئین کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ضروریات اور چیلنجوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حکمرانی کے متعدد اداروں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو مستحکم کرے اور مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں ہمیں اپنی توانائی اس ہندوستان کی تعمیر کے لیے بروئے کار لانی چاہیے جس کا خواب ہمارے مجاہد آزادی نے دیکھا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More