28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری 15؍نومبر کو ممبئی میں ٹول آپریٹ ٹرانسفر سے متعلق روڈشو میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئیدہلی، سڑک، ٹرانسپورٹ و شاہراہوں ، جہاز رانی، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی احیاء کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اس ماہ کی 15 تاریخ کو ممبئی میں ٹول آپریٹ ٹرانسفر کے دوسرے بنڈ ل سے متعلق ایک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کے ذریعے ممبئی میں ہوٹل حیات ریجنسی سہار ایئرپورٹ روڈ پر صبح ساڑھے دس بجے اس پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ روڈ شو کا مقصد سرمایہ کاروں کو مدعو کرنا ہے تاکہ وہ ٹول آپریٹ ٹرانسفر (ٹی او ٹی) پروجیکٹوں کا حصہ بنیں۔ قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے اس سال اگست اور ستمبر میں نئی دلی ، نیویارک اور ٹورنٹو میں کامیابی کے ساتھ روڈ شوز کا اہتمام کیا۔

ٹول آپریٹ ٹرانسفر قومی شاہراہوں کے  پروجیکٹوں پر پیسہ لگانے کےلئے ایک ماڈل ہے۔ سرمایہ کار طویل مدتی ٹول کلیکشن کے حقوق کے بدلے میں لَم سَم ادائیگی کرتے ہیں۔ یہ رعایت 30 سال کی مدت  کے لئے ہے۔ 49فیصد تک   کی ڈِس انویسٹمنٹ کی  رعایت کی مدت دو سال تک  ہے۔

آندھرا پردیش اور گجرات کی ریاستوں میں تقریباً 681 کلو میٹر طویل سڑکوں  پر مشتمل 9 پروجیکٹوں کا پہلا ٹی او ٹی ٹھیکہ 2018 میں دیا گیا تھا۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ان میں زبردست دلچسپی دکھائی گئی تھی۔ ٹی او ٹی بنڈل ایک کا  ٹھیکہ 9.681کروڑ روپے کے بدلے میکری کو دیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More