32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 ایوارڈز دئے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ایوارڈ2019 کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ایواارڈ یافتہ گان کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول2019 اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس تقریب میں انہوں نے کھیلوں انڈیا ایب کی شروعات کی جو عوام کو معلومات فراہم کرے گا۔

 نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 کے شرکاء اور ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی توانائی اور ان کی لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نئے بھارت کی تصویر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے نیو انڈیا کے خواب کے ساتھ جڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ملک اور سماج کی ترقی کے لئے بڑا کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں سے ایک سماج کی بہتری کے لئے خود میں بات چیت کا بہتر ہنر پیدا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جو لفظ بیان کئے جاتے ہیں وہ کسی کو غیر متاثر یا متاثر کرسکتا ہے۔ لیکن وہ لفظ یقینی طور پر ترغیب دینے والا ہوناچاہئے۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے اس کے مختلف موضوعات پر غور کرنے اور بحث ومباحثہ کرنے  کی اپیل کی۔ نوجوانوں کی تازگی اور نئے خیالات کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ جس سے وہ درپیش چیلنجوں کا زیادہ موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول نوجوانوں میں توانائی پیدا کرے گا اور بہتر طریقے سے بات چیت کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم  مہیا کرے  گا۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے واقعات  ان لوگوں کو ترغیب دیں گے جو پارلیمان بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

قبل  ازیں ایوارڈ یافتگان کو وزیراعظم کے ساتھ اپنے خیالات اور نظریات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔ وزیراعظم نے فیسٹیول کے شرکاء کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

 نیشنل  یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019،  کاانعقاد نوجوانوں کی امور اور کھیل کود کی وزارت صحت‘‘ نئے بھارت کی آواز اور پالیسی کے لئے حل  اور تعاون ’’ کے مرکزی خیال پر نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور نہرو یوا کیندر سنگھٹن(این وائی کے ایس) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More