35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے احمد آباد میں واقع سابرمتی آشرم صد سالہ تقریبات میں حصہ لیا

अहमदाबाद, गुजरात में साबरमती आश्रम शताब्दी समारोह के उद्घाटन के अवसर पर प्रधानमंत्री मोदी के संबोधन का मूल पाठ
Urdu News

نئی دہلی، ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج  گجرات میں،   سابرمتی آشرم کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔  اس تقریب کے دوران   اپنی تقریر میں   انہوں نے کہا کہ   مہاتما گاندھی کے خیالات اور نظریات میں وہ قوت  مضمر ہے  جو    آج دنیا کو  درپیش  چنوتیوں  کی شدت کو   کم کرسکتی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ    بطور ایک معاشرہ یہ ضروری ہے کہ ہم    اپنی تاریخ سے وابستہ رہیں   ۔  شری مد   راج چندر جی   کی 150 ویں   پیدائش   کی  سالگرہ   کےموقع پر  انکے  ذریعہ دیئے گئے  تعاون کا ذکر کرتے ہوئے   وزیراعظم نے کہا کہ    ان کی حیات اور نظریات پر  مزید علمی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

 صفائی ستھرائی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اسے ایک عادت  کے طور پر اپنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ    2019 میں  مہاتما گاندھی کی  پیدائش کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر   یہ انہیں  ایک طرح کا خراج عقیدت ہوگا۔

  انہوں نے پوری دنیا  کے عوام سے گذارش کی کہ وہ سابر متی آشرم کی زیارت کریں۔

 گائے  کے تحفظ سے وابستہ  چوکسی   پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’ ہماری سرزمین  عدم تشدد والی سرزمین رہی ہے ، ہماری سر زمین مہاتما گاندھی کی سرزمین رہی ہے۔ مہاتما گاندھی  اور آچاریہ ونوبا بھاوے سے زیادہ گائے کے تحفظ پر کسی نے اظہار خیال نہیں کیا۔  ہاں ،   یہ ہونا چاہئے‘‘۔

  تاہم   انہوں نے زور دے کر  اصرار کرتے ہوئے کہا کہ    گائے کی پرستش  (گئو بھکتی)  کے نام پر    لوگوں کو قتل کرنا  قابل قبول نہیں ہے۔   یہ     ایسا عمل  ہرگز نہیں ہے  جسے  مہاتما گاندھی نے منظور کیا ہو۔   بطور ایک معاشرہ ، تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے  ،  اس ملک میں کسی مرد یا عورت  کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ   قانون  کو اپنے ہاتھوں میں لے۔

 وزیراعظم نے  عوام سے گذارش کی کہ وہ   مہاتما گاندھی کے خوابوں  کے بھارت کی تعمیر کے لئے    متحد ہوکر کام کریں  اور ہمارا  یہی   عمل    ہمارےمجاہدین آزادی کے لئے    قابل فخر عمل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More