27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی ’’پرامید بھارت‘‘ کی نمائندگی کرتے ہیں:ڈاکٹر جتندرسنگھ

وزیراعظم نریندر مودی ’’پرامید بھارت‘‘ کی نمائندگی کرتے ہیں:ڈاکٹر جتندرسنگھ
Urdu News

نئی دہلی،20؍مارچ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پرامید بھارت اور ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ ’’نئے بھارت میں‘‘ وزیراعظم میں اپنی تمناؤں اور خواہشات کی تکمیل دیکھتے ہیں۔

کل گریٹر نوئیڈا میں ٹی-1 پرائما ٹرک ریسنگ چمپئن شپ کو ہری جھنڈے دکھانے کے بعد تقریر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندرسنگھ نے کہا کہ مزدور کا وقار اور خواہشات کی اقدار سازی ، وہ چیزیں ہیں جن کیلئے 2017 کا بھارت منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف مہم جوئی والے کھیل کود کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ اس میں شامل ہر ایک کیلئے اپنی صلاحتیوں اور حاضر دماغی کو ظاہر کرنے کا بھی ایک پلیٹ فارم ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی 65 فیصد آبادی سے زیادہ لوگ 40 سال سے کم عمر والے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت نوجوانوں کی تمناؤں کے ایجنڈے پر عمل کرنے، ان کیلئے باوقار روزگار اور ان کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی دنیا، جہاں نوجوان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، مرکزی حکومت بھارتی نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس سے نوجوان تمام دنیا کیلئے صلاحیتوں کا وسیلہ بن سکیں۔

Related posts

44 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More