32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب فگن سنگھ کلستے نے آئی وی آر پورٹل اور محصول سے مبرا مفت نمبر کا آغاز کیا

श्री फग्गन सिंह कुलस्ते ने राष्ट्रीय दंत चिकित्सा और मुख स्वास्थ्य सूचना आईवीआर पोर्टल, टोल फ्री नंबर का शुभारंभ किया
Urdu News

نئی دہلی، 20 مارچ، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے کہا ہے کہ دہن کی صحت ایک شخص کی پوری صحت سے مربوط ہوتی ہے اور صحت ملک کی ہمہ گیر ترقی سے وابستہ ہوتی ہے۔ موصوف عالمی یوم صحت دہن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے آج یہاں خطاب کررہے تھے۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب سی کے مشرا صحتی خدمات کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر جگدیش پرساد اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب فگن سنگھ کلستےنے اس موقع پر قومی دندان اور صحت دہن سے متعلق اطلاعات کے آئی وی آر پورٹل اور متعلقہ اطلاعات ، تعلیم و مواصلات (آئی ای سی) مواد کا اجرا کرنے کے ساتھ محصول سے مبرا نمبر (1XXX-XX-2032) کا بھی اجرا کیا۔

جنا فگن سنگھ کلستے نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ بھارت نے حفظان صحت کے شعبے میں نئے پروگرام شروع کرکے بڑے قدم اٹھائے ہیں تاکہ ملک میں صحت کے منظرنامے کو سدھارا جاسکے اور اب بھارت ان ممالک کی صف میں آگیا ہے جن کے یہاں دہنی صحت لئے جامع انتظامات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت دنداں کی جانب بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ اطلاعاتی اقدامات ایسے ہیں جن کے ذریعہ عوام مثبت اور صحت مند عادتیں اختیار کریں گے۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More