39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوراشٹرپٹیل کلچرل سماج کے بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوراشٹرپٹیل   کلچرل   سماج کے    آٹھویں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کیا۔      سوراج پٹیل کلچرل سماج کا    بین الاقوامی کنونشن   اس سال     امریکہ کے  شہر کیلی فورنیا میں ہورہا ہے۔

 غیر مقیم  ہندستانیوں (این آرآئیز) بالخصوص سوراشٹر پٹیل کمیونٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب  نریندر مودی نے کہا کہ     غیر مقیم   ہندستانیوں نے  ہمیشہ    ہندستان  کا سر  اونچا رکھا ہے ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں نے  اس بات کو  یقینی  بنایا ہے کہ ہندستانی  پاسپورٹ  کا ہر   جگہ احترام کیا  جاتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ     سووچھ بھارت جیسی    حکومت کی مختلف اسکیموں سے   ملک میں    سیاحت کو تقویت ملی ہے۔    انہوں نے    غیر مقیم  ہندستانی کمیونٹی سے یہ اپیل بھی کہ وہ      کم سے کم  پانچ   غیر ملکی   کنبوں کو     اس بات کے لئے آمادہ کریں کہ وہ   بھارت درشن کے لئے  ہر سال   ہندستان   کا دورہ کریں۔  اس سے   ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے   ایک نئی  راہ ہموار ہوسکتی ہے اور اس سے ہندستان کی سیاحت  کے شعبے کو بھی   فروغ حاصل ہوگا۔  انہوں نے ا س بارے میں بھی بات چیت کی کہ  کس طرح   غیر مقیم ہندستانی    مہاتما گاندھی کے خواب سووچھ بھارت کی کامیابی کے  سلسلہ میں تعاون دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان     2 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندستان کے   مرد آہن  سردار ولبھ بھائی پٹیل     کے نام پر  اتحاد کا ایک   بڑا   اور زبردست   مجسمہ  نرمدا دریا پر تعمیر کیا جارہا  ہے اور یہ     31اکتوبر  2018 کو مکمل کرلیا جائے گا اور ایک بار مکمل ہوجانے کے بعد اتحاد کا یہ مجسمہ دنیا میں سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔

 اس موقع  پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے  جناب نریندر مودی نے    کہا کہ ہندستان اب   دنیا میں  ایک ستارہ کی طرح چمک رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج ہندستان   سب سے   تیز  معاشی ترقی کرنے والا ملک بن  گیا ہے اور وہ  ایک شفاف حکمرانی    کے علاوہ  ایک ایماندار ملک   بن گیا ہے۔  جی ایس ٹی جیسی پہل  اور  بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی سے   لوگوں کو  اپنا کاروبار   ایمانداری سے کرنے میں مدد ملی ہے ۔ ان اقدامات     کے نتیجے میں   گزشتہ چار سالوں میں آسانی سے    کاربار کرنے    میں   ہندستان کا  42 واں مقام  ہے۔   وزیراعظم نے   غیر مقیم ہندستانی برادری سے اس بات کی بھی اپیل کی کہ وہ ایک نئے ہندستان کی تشکیل کے خواب کے   لئے کام کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More