38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کے 46 ویں اے پی پی پی اے کورس کا افتتاح کیا

Urdu News

شمال مشرقی خطے ( ڈی او این ای آر) کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ وبا میں خاص طور پر ضلعی کلکٹرز اور عام طور پر سول سرونٹس کے رول کی تعریف کی ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے زیر اہتمام منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پبلک ایڈمنسٹریشن میں 46 ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام ( اے پی پی پی اے) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے آغاز میں ہی اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے خلاف بھارت کی لڑائی موثر ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فوری انتظامی اقدامات نے ہندوستان کو بحران کی صورتحال میں پھنسنے سے بچایا جیسا کہ بہت کم آبادی والے دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک میں دیکھنے میں آیا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی آبادی کا حجم اور اس کے جغرافیائی پھیلاؤ نے ایک چیلنج پیش کیا جس سے ہندوستان کی انتظامیہ نے تندہی سے نمٹا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ برسوں سے مسلسل ترقی کے ساتھ اب پردے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے اور اب سرکاری ملازمین سے کہا جاتا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ جڑیں اور شہری رخی اور شفاف طرز حکمرانی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر عام طور پر اپنے گھر پر عام لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے عوامی درباروں کا انعقاد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پچھلے 5 سے 6 سالوں کو یاد کیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ مئی 2014 سے لے کر اب تک کے کچھ روایتی فیصلوں سے ہٹ کر فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک گزٹڈ آفیسر کے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق کرنے کے پرانے دور کے طریقے اور اس کی جگہ خود تصدیقی عمل شروع کرنے، نچلے زمرے کے سلیکشن کے لئے انٹرویو کو ختم کر کے، 1500 سے زائد فرسودہ ضوابط/ قوانین کا خاتمہ کر کے ، کیریئر کے آغاز میں آئی اے ایس افسران کے اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر تین مہینے کے لئے مرکزی حکومت میں کام کرنے، بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ میں ترمیم اور 98 فیصد سے زیادہ کی شراکت داری کے ساتھ ڈی اے آر پی جی کے وزیر اعظم کے ایکسیلینس ایوارڈ کے لئے نیا فارمیٹ فطری طور پر انقلابی اقدامات ہیں۔

انچاس اہم اشاریوں پر مبنی 115 توقعاتی اضلاع کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے تیار کردہ میکانزم کی بنیاد پر ہر ایک توقعاتی ضلع کو ان اہم اشاریوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ریاست کے بہتر پرفارم کرنے والے ضلع کے مقابلہ اپنی درجہ بندی کو اوپر اٹھانا ہے۔ انہوں نے آسام کے گولپاڑہ اور دھبری جیسے توقعاتی اضلاع کی اس بات کے لئے ستائش بھی کی کہ انہوں نے بالترتیب تقریبا سو فیصد اور پچاسی فیصد آیوشمان بھارت کوریج کو حاصل کر لیا ہے۔

پروگرام کے دوران انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، آئی آئی پی اے اور مائی آئی پی پی اے موبائل ایپ کی ایک ایڈوانسڈ ویب سائٹ اور آئی آئی پی اے ڈائجسٹ کے ڈیجیٹل ورژن کو بھی لانچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں ہندی جرنل لوک پرکاشن کا ڈیجیٹل ورژن اور نگرلوک جرنل کا اب تک کا پہلا ڈیجیٹل ورژن بھی لانچ کیا گیا۔

سکریٹری ، ڈی او پی ٹی ، ڈاکٹر سی چندرامولی ، آئی آئی پی اے کے نائب صدر شری شیکھر دت ، ڈائریکٹر ، آئی آئی پی اے ، شری ایس این ترپاٹھی ، پروگرام ڈائریکٹر ، ڈاکٹرچارو ملہوترا اور دیگر سینئر عہدیداروں اور آئی آئی پی اے کے اساتذہ نے اس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر موہن تنیجا نے اس موقع پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More