33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم آگرہ کادورہ کریں گے اور 2980کروڑروپے مالیت کے بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کل ( 9جنوری ، 2019) کو اترپردیش میں آگرہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ گنگاجل پروجیکٹ اوردیگرمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے ۔ وہ  آگرہ متحدہ کمان اور کنٹول سینٹرکا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ نیز ایس این میڈیکل کالج کو بہتربنانے کے کام کابھی آغاز کریں گے ۔

          گنگاجل پروگرام پر2880کروڑروپے کی لاگت آئیگی اس سے آگرہ میں پانی کی بہتراورمزید یقینی سپلائی فراہم ہوگی ۔ اس سے شہرکے مکینوں اور سیاحوں دونوں کو فائدہ ہوگا۔ آگرہ میں ایس این میڈیکل کالج کو جدید بنانے کے پروجیکٹ پر200کروڑروپے کی لاگت آئیگی جس میں خواتین کے اسپتال میں 100بستروں والا ایک زچگی ونگ بھی بنایاجائیگا۔ اس سے سماج کے کمزورطبقوں کے لئے بہترحفظان صحت اور زچگی کی دیکھ بھال کرنے میں مدد ملے گی ۔ آگرہ اسمارٹ سٹی کے لئے متحدہ کمان اورکنٹرول سنٹرکے پروجیکٹ پر285کروڑروپے کی لاگت  آئیگی اس پروجیکٹ سے آگرہ کو ایک جدید عالمی سطح کا اسمارٹ شہربنانے میں مدد ملے گی جس سے سے آگرہ کی حیثیت عمدہ ترین سیاحتی مقام کے طورپربن جائیگی ۔

          وزیراعظم آگرہ کے کوٹھی مینا بازارمیں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے وزیراعظم کا ، شہرکا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ 20نومبر ،2016کے اس سے پہلے کے دورے کے دوران انھوں نے پردھان منتری آواس یوجنا ( گرامین) کا آغاز کیاتھا ۔ اس اسکیم کے تحت ، ابھی تک 65لاکھ مکانات تعمیر ہوچکے ہیں جن میں 9.2لاکھ  مکانات اترپردیش میں ہیں ۔ انھوں نے خطے میں خصوصی طورپر ریل سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور خصوی خدمات کا بھی آغاز کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More