26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت کے ایم ایس ایم ای ان سائیڈر۔ ماہانہ ای۔ نیوز لیٹر کااجراء

Urdu News

نئی دہلی: ۔بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں وزارت کے ایم ایس ایم ای ان سائیڈر ماہانہ ای۔ نیوز لیٹر کا اجرا کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ یہ ای۔ نیوز لیٹر ، وزارت کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرے گا اور پورے ملک میں پھیلی دس لاکھ سے زائد ایم ایس ایم ای اکائیوں کے درمیان پل کے طور پر کام کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اس وزارت کا نصب العین ہے۔ ای۔ نیوز لیٹر ، ایم ایس ایم ای کو شعبہ سے متعلق معلومات پابندی سے فراہم کرنے میں مدد کرے گا اور وزارت نیز اس کے شراکت داروں کے درمیان دو طرفہ مواصلات کو فروغ دے گا۔ ایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈہ نے کہا کہ یہ نیوز لیٹر، وزارت اور اس سے متعلق اداروں کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں  اور دوسری سرگرمیوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔

ایم ایس ایم ای اور عوام کو وزارت کی ا سکیموں کی تعلق سے معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ای۔ نیوز لیٹر تکنالوجی کے شعبے میں تازہ جدت طرازیوں، مہینے سے متعلق منعقد ہونے والے پروگراموں اور تربیتی پروگراموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے علاوہ اس میں متعلقہ موضوعات پر دلچسپ مضامین بھی شامل ہوں گے۔اس میں ان صنعت کاروں کی کہانیاں بھی شائع ہوں گی۔ جنہیں وزارت کی اسکیموں سے فائدہ حاصل ہوا ہے۔ یہ ای۔ نیوز لیٹر وزارت کی ویب سائٹ  www.msme.gov.in کے علاوہ اس سے متعلق اداروں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ یہ ادیوگ آدھار  میمورنڈم پورٹل پر درج تقریباً 50 لاکھ ایم ایس ایم ای کے مابین تقسیم بھی ہوگا۔

ایم ایس ایم ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر جناب رام موہن مشرا اور وزارت کے اعلی حکام بھی ای۔ نیوز لیٹر کے اجرا کے دوران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More