27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت نے ایچ آئی وی؍ایڈس قانون 2017 کو لاگو کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزار ت نے ایچ آئی وی؍ایڈس (روک تھام اور کنٹرول) قانون 2017 کو 10؍ستمبر 2018 سے نافذ کرنےکے ئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ قانون ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والے اور ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ اس قانون کے ضابطوں میں ایچ آئی وی سے متعلق تفریقات پر توجہ دی گئی ہے اور قانونی جوابدہی  کا التزام کر کے موجودہ پروگرام کو مستحکم بنایا گیا ہے۔ نیز  اس سلسلے میں شکایات کی چھان بین کرنے اور انہیں دور کرنے کے لئے با ضابطہ  طریقۂ  کار قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اس قانون میں ایچ آئی وی اور اے آئی ڈی ایس کی روک تھام اور کنٹرول کے لئےکہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایچ آئی وی اور اے آئی ڈی ایس سے متاثرہ افراد کیخلاف کسی تفریقی رویہ کی ممانعت کی گئی ہے۔ قانون   وہ بہت سی وجوہات دی گئی ہیں، جن کے سبب ایچ آئی وی  متاثرہ افراد کے خلاف امتیاز برتا جاتا ہے۔ ان میں  روزگار، تعلیمی اداروں، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، مکان میں رہنے یا اسےکرائے پر دینے، سرکاری یا پرائیویٹ دفتر کےلئے کھڑے ہونے اور انشورنس کے ضابطے  کے سلسلے میں ان لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے اور انہیں مواقع نہ دینے جیسے معاملات شامل ہیں۔ ملازمت حاصل کرنے کے لئے یا صحت خدمات یا تعلیم حاصل کرنے کے لئے  پہلے سے ایچ آئی وی ٹیسٹ کرانے کی  ضرورت کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔

ایچ آئی وی سے متاثرہ 18 سال سے کم عمر کے کسی بھی شخص کو  گھر میں  کسی کے ساتھ رہنے اور گھریلو سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اس قانون میں کسی بھی شخص کوایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے خلاف اور ایچ آئی وی کے شکار افراد کیخلا ف کوئی معلومات شائع کرنے یا ان کے خلاف نفرت کی وکالت کرنے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ قانون کے ضابطوں کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر کے درمیان کا کوئی بھی شخص، ایچ آئی وی یا اے آئی ڈی ایس سے متاثرہ کنبے کے معاملات کو سمجھنے اور ان کا انتظام کرنے کی موزوں  لیاقت رکھتا ہو۔ وہ 18 سال سے عمر کے دوسرے بچے کے نگراں کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ یہ نگرانی تعلیمی اداروں میں داخلے، بینک کھاتہ  چلانے، جائیداد کا انتظام، دیکھ بھال اور علاج سے متعلق  ہو سکتی ہے۔ قانون کے ضابطوں کے مطابق کوئی بھی شخص ، جو ریاست کےزیر دیکھ بھال اور زیر نگرانی ہو، اسے ایچ آئی وی سے بچنے ، اس کی جانچ کرانے، علاج کرانے اور مشاورتی خدمات حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More