34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناگالینڈ کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کےوزیر تیم جین اِمنا الانگ نے

Urdu News

نئی دہلی، ناگالینڈ کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر جناب تیم جین اِمنا الانگ نے آج شمال-مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت اور عملے ، عوامی شکایات و پنشن کے علاوہ ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران جناب الانگ نے ناگالینڈ میں نئے تعلیمی پروجیکٹس کے قیام سے متعلق مختلف امورپرتبادلۂ خیال کیااور تکنیکی اور و طبی سہولتوں کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ ناگالینڈ کے وزیر نے کہا کہ ریاست نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیمی  راہوں کو فروغ دینا چاہتی ہے اور تعلیمی سہولتوں کے لئے ایک ہَب یعنی مرکز بننا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے  بہت سی شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کیا ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت سرحدی ریاستوں کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ناگالینڈ کے وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کو انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اورشمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت کے سامنے پیش کریں گے۔ جناب سنگھ نےکہا کہ تعلیم ملک نوجوانوں کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا تعلیمی سہولتوں نے شمال مشرق اور جموں وکشمیر جیسی سرحدی ریاستوں میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں حالیہ  ماضی میں  روزگار کی تلاشی شمال مشرق کے نوجوانوں کا مائیگریشن یعنی منتقلی کے  واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔  انہوں نے ہندوستانی فوج کے 30 پہل کے بارے میں بھی ذکرکیا، جس کے ذریعے         جموں  و کشمیر میں معاشرے کے کمزور طبقوں کے  طلبہ پُروقارآئی آئی ٹیز  اور  این آئی  ٹیز تک پہنچ پائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کیا جانا چاہئے اور خاص  شورش پسندی اور جھگڑے سے متاثرہ علاقوں میں  تعلیم کو صحیح سمت میں ڈھالنا چاہئے، کیونکہ یہ  اہم وسیلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال-مشرقی ریاستوں میں تعلیمی اداروں کے لئے  منظوری دینے سے متعلق شرائط کواس خطے کی منفر د جغرافیائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  وضع کی جانی چاہئیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں شمال مشرق کے لئے ایک مخصوص  این آئی ٹی  آئی  فورم قائم کیا ہے، جسے یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ ملک  کے شمال مشرقی خطے میں  تیز،   جامع اورپائیدار اقتصادی ترقی  کی راہ میں حائل مختلف رکاوٹوں کی نشاندہی  کریں اور  ان  نشانزد رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے   مناسب اقدامات کی سفارش کریں۔ این آئی ٹی آئی فورم کی پہلی میٹنگ 10؍اپریل کو ہوئی تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت  شمال مشرقی کی ترقی کے تئں پُر عزم ہے اور  وہ ہر ممکن طریقے سے شمال  مشرقی ریاستوں کی مدد کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More