38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ورلڈ کسٹمس آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کے ایشیا پیسفک ریجن کے کسٹمس ایڈمنسٹریشن کے علاقائی سربراہان (آر ایچ سی اے) کی 20 ویں کانفرنس کوچی میں اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی، سنٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسز اور کسٹمس (سی بی آئی سی) نے 8 مئی سے 10 مئی 2019 تک کوچی میں ورلڈ کسٹمس آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کے ایشیا پیسفک خطے  کے کسٹمس ایڈمنیسٹریشن کے علاقائی سربراہان  کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ بھارت نے  ڈبلیو سی او کے ایشیا پیسفک ریجن کے وائس  چیئر کی حیثیت سے اس کانفرنس کی میزبانی کی۔ بھارت نے  دو سال کی  مدت کے لئے یکم جولائی 2018 کو اس کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

تین روزہ اس کانفرنس میں خطے میں سرحد پار تجارت کو فروغ دینے، تجارت کا راستہ ہموار کرنے اور اسے محفوظ بنانے کےلئے ڈبلیو سی او کے  ذریعہ شروع کئے گئے پروگراموں اور اقدامات  اور دوسرے ملکوں کے درمیان ان اہداف کے حصول کے لئے رکن منتظمین کے ذریعہ مطلوب صلاحیت سازی اور تکنیکی امداد کا جائزہ لیاگیا۔

اس تین روزہ کانفرنس کی صدارت سی بی آئی سی  کے چیئرمین جناب پرنب کمار داس نے کی تھی۔  ایشیا پیسفک خطے کے 20 سے زائد ملکوں کے کسٹمس وفود نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ  ڈبلیو سی او اور اس کے علاقائی اداروں،  صلاحیت سازی کے علاقائی دفتر (آر او سی بی)  اور ریجنل انٹلی جنس لائننگ آفس (آر آئی ایل او) کے سینئر افسران نے بھی  کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈبلیو سی او کے سکریٹری جنرل جناب کنیو میکوریا اور کسٹمس، کوچی کے پرنسپل چیف کمشنر جناب پی این راؤ نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

ایشیا پیسفک ریجن  کی اسٹریٹجک ترجیحات پر بات چیت کے علاوہ کانفرنس میں  وائس چیئر، آر او سی بی اینڈ آر آئی ایل او  کے کام کے پروگراموں، سکیورٹی سے متعلق مسئلوں، تجارت کا راستہ ہموار کرنے، ای۔ کامرس، کارکردگی کا اندازہ لگانے، قابل اعتماد تجارتی  پروگراموں  اور  تجارت کا راستہ ہموار کرنے اور کسٹم منظمین کے شعبے میں ابھرتی  ہوئے ٹکنالوجی اور لاجسٹکس چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس سے رکن  ملکوں کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کا راستہ بھی ہموار ہوا۔

کسٹمس اور تجارت کے درمیان مشترکہ اپروچ کی اہمیت کا عتراف کرتے ہوئےکسٹمس کے علاقائی سربراہان کی کانفرنس کے ایک پیش خیمہ کے طور پر 7 مئی 2019 کو  ایک یوم تجارت کا انعقادکیا گیا تھا۔دن بھر جاری ملاقاتوں اور مذاکرت میں تجارت و صنعت کے نمائندوں اور تھنک ٹینک نے اپنے خیالات اور تجربات شیئر کئے۔جس سے امید کی جاتی ہے کہ تجارت کو فروغ دینے اور اس کا راستہ ہموار کرنے اور عالمی تجارت کو محفوظ بنانے  اور اخلاقی سطح پر قیادت کو فروغ دینے  سے متعلق  پالیسیاں اور اقدامات کو اختیار کرنے میں خطے کے کسٹمس منتظمین کی سوچ تشکیل پائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More