27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوہاٹی یونیورسٹی میں ’برہمپتر اسٹڈی سینٹر‘ کے لئے 28 کروڑ روپے کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے گوہاٹی  میں واقع  گوہاٹی یونیورسٹی میں ایک خصوصی ’برہمپتر مطالعاتی مرکز‘ قائم کرنے کی منظوری دی ہے  جس کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت تقریباً 28 کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کرے گی۔

 گوہاٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مردل ہزاریکا نے  ، جنہوں نے آج یہاں ڈاکٹر جتیندر سنگھ  سے ملاقات کی ، کہا ہے کہ یونیورسٹی نے  برہمپتر مطالعاتی مرکز؍ شعبے  کے لئے علیحدہ بلاک کے خاطر کیمپس کے اندر زمین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گوہاٹی یونیورسٹی ملک کی سب سے پرانی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور اسے اپنی ایک الگ منفرد پہچان بنانے کی ضرورت ہے جس سے دور دور کے دانشور  برہمپتر مطالعاتی مرکز  کے قیام کے لئے  آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ برہمپتر دنیا کے سب سے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے اور گوہاٹی یونیورسٹی کے اندر مطالعاتی مرکز کے قیام سے برہمپتر دریا میں طبیعات، ہائیڈرولوجی، آبی راستوں ، ماحولیاتی ، آفات ؍ سیلاب کے بندوبست  اور پن بجلی  وغیرہ جیسے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کے مواقع فراہم کریں گی۔

 مطالعاتی مرکز کو برہمپتر دریا کے نظام میں وقتاً فوقتاً اٹھنے والے مسائل اور معاملات  کے لئے ایک ہی  جگہ حل کرنے کا مرکز قرار دیتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ مرکز میں پہلا بڑا مطالعہ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو دریا میں بار بار آنے والی طوفان کی وجوہات اور ان کی روک تھام کی تحقیق کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی  کی وزارت میں پچھلے چار برسوں میں صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے اور شمال مشرق میں  تعلیم کے شعبے میں کافی تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت آئی آئی ایم شیلانگ  میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مطالعہ کا مرکز قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے بروا کینسر انسٹی ٹیوٹ گوہاٹی ، آسام سرکار اور شمال مشرقی کونسل کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر ہوئے دستخط کا بھی حوالہ دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More