41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیپاہ وائرس مرض سے متعلق عوامی صحت کے اقدامات کا جناب جے پی نڈا نے جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی؛ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا نے کیرالہ کے وزیر صحت کے ساتھ صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں عوامی صحت کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر صحت کی ہدایت پر امراض کنٹرول سے متعلق نیشنل سینٹر (این سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک کثیر جہتی مرکزی ٹیم جس میں این سی ڈی سی، ایمس، صفدر جنگ ہاسپیٹل، ای ایم آر ڈویژن، این آئی وی پنے کے ماہرین شامل تھے، کو فوری طور پر کوزی کوڈے، کیرالہ میں تعینات کیا گیا اور یہ صورتحال کی لگاتار نگرانی کر رہے ہیں اور مذکورہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ریاستی صحت حکام کو تعاون پیش کر رہے ہیں۔

صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی ٹیم نے نیپاہ معاملے کی ایمرجنسی اور ضلع میں سہولیات کے قیام سے متعلق مشورہ دیا۔ ساتھ ہی انفیکشن کے کنٹرول سے متعلق بھی مشورہ پیش کیا۔ زیادہ تر معاملوں میں یہ پایا گیا کہ نیپاہ وائرس مرض کے کنٹیکٹ میں آنے سے یہ بیماری پھیلی ہے۔

نیپاہ وائرس سے کیرالہ کے دو اضلاع کوزی کوڈ اور ملپورم متاثر ہوئے ہیں اور حکومت ہند نے درج ذیل ضابطے جاری کیے ہیں۔

نیپال وائرس مرض کے بارے میں آگاہی دینا، عوام کے لیے ایڈوائزری ، صحت عملہ کے لیے ایڈوائزری، نیپاہ وائرس کے نمونے اکٹھا کرنے کے لیے ضابطے، ہاسپیٹل انفیکشن کنٹرول ضابطے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More