33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیپال کے عوام کی صنعت اور کامیابیوں پر بھارت کی ستائش

भारत नेपाल के लोगों के उद्यम और उपलब्धिंयों की सराहना करता है: राष्ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی۔؍اپریل ۔صدر جمہوریہ ہند  جناب پرنب مکھرجی نے نیپال کی وفاقی ڈیموکریٹک جمہوریہ کی صدر محترمہ بدیا دیوی بھنڈاری کو کل راشٹرپتی بھون میں استقبالیہ دیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا۔

نیپال کی صدر کا استقبال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں ملک کی پہلی خاتون صدر کا استقبال کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی دورے کیلئے بھارت کو منتخب کرنا ایک قابل ستائش قدم ہے۔ صدر جمہوریہ نے پچھلے سال نیپال کے اپنے حالیہ دورے اور وہاں ان کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔ انہوں نے نیپال کی صدر اور حکومت نیز عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے دورے کے دوران کافی گرم جوشی اور باوقار مہمان نوازی کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو خوشی ہے کہ نیپال آئین پر عمل درآمد کے اہم کام میں مصروف ہے۔ انہوں نے نیپال کی اس بات کیلئے بھی تعریف کی کہ وہ ایک ترقی پسند اور سب کی شمولیت والے سیاسی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نیپال کے ساتھ گہرے تاریخی اور روایتی تعلقات رہے ہیں۔ لمبے عرصے سے کھلی سرحد اور دونوں ملکوں کی طرف سے ایک دوسرے کے ساتھ قومی سلوک روا رکھنے سے ایک قربت ظاہر ہوتی ہے جو محض کچھ ہی ملکوں کے درمیان پائی جاتی ہے۔

بعد میں کھانے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوام کےد رمیان قریبی رشتوں اور بھارت اور نیپال کے درمیان تعاون جغرافیے سے واضح ہوجاتا ہے۔ یہ تعلقات مشترکہ ثقافت اور تاریخ سے مالامال ہے۔ بھارت اور نیپال دونو ں ملکوں میں ایک کے بعد ایک حکومتوں اور رہنما ؤں نے ایک لمبے عرصے سے وفاقی تعلقات کی پرورش کی ہےجو متحرک اور ایک دوسرے کو مالامال بنانے کی شراکت داری ہے۔ ہم اسے قدرتی اور منطقی سمجھتے ہیں کہ دونوں پڑوسی ملک ایک منفر داور مثالی تعلقات کے حامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ، نیپال کی سماجی و اقتصادی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کی خوشحالی ، حفاظت اور بہبود ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ بھارت نیپال کے عوام اور حکومت کی ترجیحات کے مطابق تمام تر ممکن حمایت دینے کا عہد بند ہے۔

آج ایک جمہوری اور کثیر آبادی والے ملکوں کے طور پر  بھارت اور نیپال دونوں  کی امنگیں ہیں کہ وہ زیادہ شرح ترقی حاصل کرے۔ دونو ں ہی ملکوں کے لوگ دہشت گردی کی ہر شکل میں خلاف  ہیں۔ ہمارے لئے انتہائی اہم بات یہ ہے کہ کوئی ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہو۔ ہم اپنے  مشترکہ مقاصد کی طرف گامزن رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیپال امن ، استحکام اور کثیر جماعتی جمہوریت کی راہ  میں ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ بھارت نے نیپال کے عوام کی صنعت اور کامیابیوں کو سراہا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیپال کی صدر کے دورے سے یہ موقع ملا ہے کہ ہم اپنے خصوصی تعلقات کا اعادہ کریں اور اپنی کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مالامال بنانے کے طور طریقوں کی نشاندہی کریں۔ وہ بھارت کایہ  مصمم عہد پائیں گی کہ وہ نیپال کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور دوستی چاہتا ہے۔ بھارت یہ بھی چاہتا ہے کہ ایک دوسرے کے مفادات اور تشویش کے تئیں احترام اور حساسیت پر مبنی علاقائی اور ذیل علاقائی دوطرفہ تعاون کیا جائے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ملکر اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اپنے متعلقہ عوام اور پورے خطے کیلئے ایک بہتر مستقبل بنانے کی غرض سے کام کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More