39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن رجیجو جی کی ڈوپنگ کے تئیں بیداری کرنے کی مہم چلانے کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے ڈوپنگ کے تئیں  پیداری کرنے کی غرض سے   بڑی مہم چھیڑنے کی اپیل کی ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں میں ابتدا سے ہی   صاف ستھرے کھیل کود کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔  وہ آج یہاں اداکار سنیل شیٹی کی  نیشنل انٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اےڈی اے) کے  برانڈ امبیسڈر کے طور پر تقرری   کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔  جناب رجیجوجی نے کہا کہ   صاف ستھرا کھیل  حکومت کا ایجنڈا ہے اور کھلاڑیوں کو  کامیابی حاصل کرنے کے لئے صاف ستھرا  طریقہ کار اپنانا ہوگا ناکہ ڈوپنگ جیسے   ٖغلط طریقے اپنا کر   کامیابی حاصل کرنا ہوگا جس سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے۔

وزیراعظم جنا ب نریندر مودی کے ذریعہ اگست 2019 میں شروع کئے گئے فٹ انڈیا مومنٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے کہا کہ    فٹ انڈیا موومنٹ ، ہندستان کے  تمام شہریوں میں فٹنیس اور کھیل کود  ، یوگا اور دوسری جسمانی سرگرمیوں کے ذریعہ   روز مرہ کی زندگی   میں اس کی  اہمیت   کے تئیں  بیداری پیدا کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ‘کامیابی حاصل کرنے کی غرض سے کھلاڑیوں کا فٹ رہنا لازمی ہے۔  انہیں   پابندی کے ساتھ ورزش   ، یوگا اور تغذیاتی    غذا لے کر   فٹ رہنا چاہئے  ’ ۔ ڈوپنگ   کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے   این اے ڈی اے  کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے    جناب رجیجو اپنے   محدود وسائل کے ساتھ    کھلاڑیوں میں  ڈوپنگ اور ا سکے مضر اثررات   کے تئیں  معلومات    پیدا کرنے  این اے ڈی اے نے  قابل تعریف کام کیا  ہے۔ وزیر موصوف نے این اے ڈ ی کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر   مقرر کئے جانے  پر جناب سنیل شیٹی کو مبارک باد دی۔   انہوں نے کہا کہ   جناب شیٹی فٹ نیس کے ایک آئیکن ہیں اورا س سلسلہ میں ان کے کئے جانے والے کاموں سے   ہر ایک کو صحت مند اور فٹ رہنے نیز کھیل کود میں  صاف ستھرا  طریقہ اپنانے  کے لئے  ترغیب ملے گی’۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنیل شیٹی نے کہا کہ  آیوروید  اور یوگا میں  عوام کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے کافی   صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا  کہ ہمارا ملک اتنا مالا مال ہے کہ   یہ  صحت مند زندگی کے لئے   اس کے پاس  ہر چیز موجود ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ    ہر شخص کے لئے  لازمی اور صحیح اور غلط معلومات  نیز کا میابی کے لئے کوئ راستہ  نہیں ہے۔

اس موقع پر این اے ڈی کے ڈائریکٹر جنرل   (ڈی جی) جناب نوین اگروال نے کہا کہ   ہندستان  تیزی سے  کھیل کود والا ملک بن رہا ہے۔  ہمارے  کھلاڑیوں کو کڑی محنت سے  کامیابی حاصل کرنا ہوگی نہ کہ ڈوپنگ جیسے طریقے   سے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے ڈی اے   ، کھلاڑیوں کے ڈوپنگ  کےتئیں بیدار کرنے کے لئے پابند عہد ہے  کیونکہ  یہ   وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں کے کیرئر کو   تباہ کردیتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More