34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیپال برادری کے وفد کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

نیپال برادری کے وفد کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات
Urdu News

نئی دہلی، 5 مئی 2017، نیپالی سنسکرتی پریشد کے صدر اشوک چورسیا کی سربراہی میں آج نیپالی برادری کے ایک وفد نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور برادری کو درپیش کچھ مسائل کے حل کے لئے ان سے مداخلت کی اپیل کی۔ وفد کے ممبروں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا کہ نئی دہلی این سی آر میں تقریباً 35 لاکھ نیپالی برادری کے لوگ رہتے ہیں جبکہ پورے ہندوستان میں 2.25 کروڑ سے زیادہ نیپالی لوگوں کی آبادی ہے۔ ان میں سے تقریباً ایک کروڑ غیر مقیم نیپالی ہندوستان میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تعداد ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نیپال کی آبادی 3 کروڑ 50 لاکھ ہے جس میں غیر نیپال لوگوں کی آبادی بھی شامل ہے۔

جناب چورسیاکے مطابق نیپالی برادری نے اصل دھارے کی سرگرمیوں میں ہمیشہ جوش و خروش سے حصہ لیا ہے۔ وفد کے ممبروں نے وزیر موصوف کو نیپالی زبان میں آل انڈیا ریڈیو کے نیوز بلیٹن کے نشریئے سے متعلق دستاویزات بھی پیش کئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وفد کے ممبروں کی بات کو ہمدردی سے سنا اور کہا کہ ملک کو ہندوستان کی سماجی اور ثقافتی زندگی میں نیپالی برادری کی خدمات پر فخر ہے۔ انہیں ایک بہادر اور محب وطن برادری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کی اس برادری کے لوگوں نے ہندوستانی فوج اور نیم فوجی فورس میں بہت قابل قدر خدمات انجام دی ہیں اور سب سے مشکل دور میں ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہادری شجایت اور حب الاوطنی کی کہانیاں دوسروں کے لئے ایک مثال ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب چورسیا اور برادری کے ممبروں کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ان مسائل کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سکم میں نیپالی برادری کی طرف سے ایک تعلیم ادارہ قائم کرنے کی ایک درخواست بھی موصول ہوئی جس کے لئے مالی تعاون ڈی او این ای آر کی وزارت کی طرف سے دیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More