34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت کے وزیر کا بھارت میں روسی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے فاسٹ ٹریک میکانزم کے قیام کا اعلان

Urdu News

تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے روسی کمپنیوں کے لئے ایک فاسٹ ٹریک، سنگل ونڈو میکانزم  کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کی دیکھ ریکھ صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے (ڈی آئی پی پی)، وزارت برائے تجارت و صنعت کے سکریٹری کریں گے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دہلی میں ڈی آئی پی پی، انویسٹ انڈیا اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ  بھارت روس تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ میکانزم اس رشیا ڈیسک کے علاوہ ہوگا جس کا قیام اس سے پہلے بھارت میں روسی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے عمل میں آچکا ہے۔

سریش پربھو نے بتایا کہ انٹرنیشنل نارتھ۔ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور پر کام چل رہا ہے اور یوریشین اکانومک یونین (ای اے ای یو) کے ساتھ ایک آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر جلد دستخط کرنے سے ایک بڑا بازار بنے گا جس سے خطے کے تمام ممالک مستفیض ہوں گے اور اس سے بھارت کی ریاستوں اور روس کے خطوں کے درمیان بین علاقائی شراکت داریوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More