37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیوزی لینڈ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی کوسٹ گارڈ کے اے ڈی جی سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے ڈپٹی ہائی کمشنر  محترمہ سوزانا  جیسپ کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد نے آج بھارتی کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وی ایس آر مورتی  سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں نیوزی لینڈ کے نئے ڈیفنس ایڈوائزر کموڈور ایان موور کو متعارف کرایا گیا جنہوں نے حال ہی میں  اپنا عہدہ سنبھالا ہے اور وہ 11 سے 17 فروری تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس وفد میں نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس کے اسسٹنٹ چیف اسٹریٹجک کمٹمنٹ اینڈ انگیجمنٹ برگیڈیئر جان بوسول  بھی شامل تھے۔

 میٹنگ کے دوران  آئی سی جی کے رول، ذمہ داریاں اور  بحری  سیکٹر میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں  سے نمٹنے  کے طریقوں پر  وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نیوزی لینڈ کے بحری  نظام پر بھی  نظر ڈالنے کا موقع ملا، جو  دنیا میں تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کا سب سے بڑا خطہ ہے اور  اس میں انٹارٹیکا  تک 30  ملین مربع  کلو میٹر  کا علاقہ آتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More