25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نئی دہلی میں عالمی درجے کے کنوونشن مرکز کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی بھارت بین الاقوامی کنونشن اور ایکسپو سینٹر آئی آئی سی کا نئی دہلی میں کل سنگ بنیاد رکھیں گے۔ آئی آئی سی سی میٹنگوں، ترغیبات، کانفرنسوں اور نمائشوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جدید ترین مرکز تیار کررہی ہے تاکہ ملک میں صنعتی ترقی کی نمو کے لئے تجارت اور صنعت کو راغب کیا جاسکے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد نئی دہلی میں سیکٹر 25 ، دوارکا میں 221.37 ایکڑ رقبے میں تعمیر کیا جائیگا۔

مرکز میں جو سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی وہ اپنے سائز اور معیار کے اعتبار سے عالمی سطح کی ہوں گی۔ جس میں بین الاقوامی اور قومی تقریبات ، میٹنگیں، کانفرنسیں، نمائشیں اور تجارتی شو کی پیشکش کی جائے گی۔ اس کا شمار دنیا کی دس چوٹی کی عمارتوں میں ہوگا اور یہ بھارت میں اب تک کی سب سے بڑی انڈور نمائشی جگہ ہوگی۔ تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کے علاوہ امید ہے کہ اس سے روزگار کے پانچ لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

آئی آئی سی سی  نمائش ہال ، کنونشن سینٹر کا(مکمل ہال، بال روم اور میٹنگ کے کمروں پر مشتمل) ، ایک کثیر مقصدی جگہ، نمائش کیلئے کھلی جگہوں، ہوٹلوں  (5، 4 اور 3 اسٹار) ، خردہ خدمات اور اعلیٰ درجے کے دفاتر جیسی تجارتی جگہوں کا ملا جلا استعمال کیا جائیگا۔

یہ سہولتیں پلاننگ ، ٹرانسپورٹیشن ، توانائی کی متبادل پیداوار ، توانائی کے تحفظ ، آبی وسائل کے بندوبست، ٹھوس کچڑے کے بندوبست،  زمین کے کفایتی استعمال ، ماحول دوست بلڈنگ ڈیزائن میں دیرپا طریقے کے ساتھ فراہم کرائی گئی ہیں تاکہ  کم لاگت والا پروجیکٹ تشکیل دیا جائے اور خاطر خواہ بچت کی جائے۔  یہ تعمیر ماحول دوست عمارتی اصولوں اور انڈین گرین بلڈنگ کونسل آئی جی بی سی کے پلاٹینم درجے کے معیارات کے مطابق ہوگی۔

 40 فیصد  سے زیادہ رقبے کے بارے میں منصوبہ ہے کہ وہ کھلے اور سرسبز علاقے کی شکل میں تعمیر کیا جائیگا جس میں مجموعی طور پر عمارتی علاقہ 10 لاکھ 70 ہزار اسکوائر میٹر  علاقہ ہوگا جو کنوونشن سینٹر پر مشتمل ہوگا جس میں ایک ہی وقت میں 11 ہزار افراد ، 5 نمائشی ہال  اور  ایک کلو میٹر طویل ڈیوڑھی  ان سبھی جگہوں پر مجموعی طور پر 20 ہزار افراد سما سکیں گے۔ اس میں تین چار پانچ ستارہ ہوٹل  ہوں گے  جن میں 3500 کمرے ، دفتر اور تجارتی وخردہ جگہ بھی  ہوگی۔

یہ پروجیکٹ دو مرحلوں میں تیار کیا جائیگا ، پہلا مرحلہ دسمبر 2019 تک مکمل کرلیا جائیگا جس کے تحت  کنوونشن سینٹر اور دو نمائش ہال ہوں گے اور اس سے متصل ڈیوڑھی  اور متعلقہ سہولیات ہوں گی۔ دوسرے مرحلے کو دسمبر 2024 تک مکمل کرلیا جائیگا جس کے تحت تین نمائش عمارتوں کی تعمیر ، باغیچہ ، میٹرو کنیکٹیویٹی  ہوٹل ، خردہ اور دفتر کی جگہ ہوگی۔  اس پروجیکٹ کے احاطے میں زیرزمین میٹرو اسٹیشن ہوگا جو صرف اسی جگہ کے لئے ہوگا۔ یہ میٹرو اسٹیشن ہوائی اڈے کی تیز رفتار میٹرو راہداری کی توسیع ہوگا اور اس کی تعمیر دلّی میٹرو ریل کارپوریشن کررہا ہے۔

مکمل پروجیکٹ دو الگ الگ نمونوں میں پیش کیا جائیگا اس پروجیکٹ پر انڈیا انٹرنیشنل کنوونشن  اور ایگزیبیشن  سینٹر لمیٹیڈ، آئی آئی سی سی لمیٹیڈ  عمل درآمد کررہا ہے جو 100 فیصد سرکاری کمپنی ہے، جسے صنعتی پالیسی اور ترقی کے محکمے نے قائم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More