32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں تغذیہ سے متعلق قومی کونسل ہر چھ ماہ میں وزیر اعظم کو رپورٹ دے گی

Urdu News

نئی دہلی؍: عورتوں اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ویریندر کمار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری میں جواب میں بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں تغذیہ سے متعلق نئے قومی مشن این این ایم کے قیام کو منظوری دی ہے، تاکہ 18-2017 سے 20-2019 یعنی تین سال کی مدت کے لئے 9046.17 کروڑ روپے کی کل لاگت سے ملک میں تغذیہ کی کمی سے نمٹا جاسکے۔

مشن کی اہم خصوصیات میں تبدیلی کو یقینی بنانا، این این ایم مختلف پروگراموں کے ساتھ تبدیلی کو یقینی بنانا،مقاصد کے حصول کیلئے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو تحریک دینا، چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے قد کو ناپنے  ،انسانی وسائل کو مستحکم کرنے، اے ڈبلیو سی ایس میں بچوں کے لئے یوگا، تغذیہ سے متعلق پیغامات بھیجناشامل ہیں۔ 18-2017 میں 315 ضلعوں میں تغذیہ سے متعلق قومی مشن شروع کیا گیا۔ 19-2018 میں 235 ضلعوں میں یہ مشن شروع کئے جائیں گے اور20-2019 میں یہ باقی ضلعوں میں شروع کئے جائیں گے۔ مشن کے تحت تقریباً 10 کروڑ فیض پانے والوں کا احاطہ ہوسکے گا۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین کی صدارت میں ہندوستان کے تغذیاتی چیلنجز پر ایک قومی کونسل کے قیام کے لئے بھی گنجائش ہے۔ یہ مشن ہر چھ ماہ کے اندر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More