25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کی جانب سے جی ای ایس سیریز کو آگے بڑھاتے ہوئے آئی آئی ٹی دہلی میں 10 سے 13 نومبر 2017 تک طویل اعلیٰ سطحی اجتماعات کا اہتمام

Urdu News

نئیدہلی، ۔نومبر۔نیتی آیوگ کی جانب سے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹس کی جانب سے قائم کئے جانے والے اسٹارٹ اپ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آئی آئی ٹی دہلی میں دس سے تیرہ نومبر 2017 تک طویل اعلیٰ سطحی اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جن میں اس امر پر گفتگو ہوگی کہ ہندوستان کےلئے نئی ڈجیٹل ڈھانچہ جاتی سہولیات بلاک چین نظام کے ذریعہ فراہم کرائی جاسکتی ہیں اور سبھی شعبوں کی کارکردگی میں بہتری ،شفافیت ،رازداری اور کفائتی طریقے اپنائے جاسکتے ہیں۔

آئی آئی ٹی اور ایم آئی ٹی اداروں اورہارورڈ اور برکلے یونیورسٹی کے 1500 طلبا اوردنیا بھر کے انجنئرنگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ان اجتماعات میں آئی آئی ٹی دہلی کے 500 افراد کے ساتھ شرکت کریں گے ۔

5 بلاک چین پر مبنی اعلیٰ ایپلی کیشنز کو اس موقع پر 17 ہزار ڈالر سے زائد رقم کے انعامات دئے جائیں گے ۔یہ انعامات سرکار / کاروبار کے ڈھانچہ جاتی مسائل ، مالیہ ،توانائی بازار ،سپلائی چین ،غیر مرتکز آدھار اداروں ، معلومات کے باہمی تبادلے اوردیگر اداروں کو درپیش مسائل کے تدارکی طریقے ایجاد کرنے کے لئے دئے جائیں گے ۔

جمعہ دس نومبر کی شام ساڑھے چھ بجے نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجناب امیتابھ کانت ان اجتماعات کا کلیدی خطبہ پیش کریں گے، جس میں وہ اپنا وہ تناظر بیان کریں گے کہ کس طرح بلاک چین ٹیکنالوجی ہندوستانی معیشت میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرسکتی ہے ۔

اس موقع پر ٹیلی کام / آئی ٹی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ارونا سندرا راجن ، آئی بی ایم انڈیا کے شعبہ تحقیق کے ڈائریکٹر اور سی ٹی او ڈاکٹر شر ی رام راگھون اور آدھار / یوآئی ڈی اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اجے بھوشن اپنے تاثرات اور نظریات کا اظہار کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More