28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نبھ نرمان مہم کے ذریعہ ہوائی اڈوں کی گنجائش میں اضافے کے تئیں پابند عہد ہیں: سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج کہا کہ حکومت نبھ (این اے بی ایچ۔ نیکسٹ جنریشن ایئرپورٹس فار بھارت)  نرمان مہم کے جزو کے طور پر حکومت ہوائی اڈوں کی گنجائش میں اضافے کے تئیں پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبھ نرمان کے تین کلیدی پہلو ہیں (1)منصفانہ اور مساویانہ تحویل اراضی (2) پوائی اڈوں اور علاقائی ترقیات کے لئے طویل مدتی ماسٹر پلان اور (3) سبھی متعلقین کے لئے متوازن اقتصادیات۔انہوں نے کہا کہ مسافر سہولتوں کو بہتر بنانا، کارگو ہینڈلنگ کی سہولتوں کو فروغ دینا اور اڑان اسکیم کے تحت 56 نئے ہوائی اڈوں کو جلد از جلد آپریشنل بنانے پر ان کی توجہ مرکوز ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ علاقائی کنکٹ وٹی کو بہتر بنانے اور مسافروں خدمات میں بہتری لانے کا کام بھی اہم ترجیح ہے۔

گرین فیلڈ ایئرپورٹس سے متعلق  اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرتے ہوئے جناب سریش پربھو نے آج پنے کے پورندر میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے جگہ کو منظوری دی۔ وزیر موصوف نے اترپردیش کے جیور گاؤں کے شمال میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے قیام کے لئے بھی حکومت اترپردیش کو ‘اصولی منظوری’ دے دی۔

پنے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے لئے جگہ کو جن شرائط کے ساتھ منظوری دی گئی ہے، ان میں ایک شرط یہ ہے کہ اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کرانے والی کمپنی مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (ایم اے ڈی سی)، موجودہ پنے ہوائی اڈے کو بند کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ اسی طرح سے یہ اس معاملے کو وزارت دفاع کے سامنے اٹھائے گی اور کوشش کرے گی کہ دونوں ہوائی اڈے شہری استعمال کے لئے دستیاب ہوں۔  جگہ کی منظوری  کے  ساتھ ہی ایم اے ڈی سی اب ٹیکنو اکونومک فزیبلٹی رپورٹ اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کی سمت میں قدم بڑھا سکتی ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے 6 جولائی 2017 کو، نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے لئے جگہ کو منظوری دی تھی۔اترپردیش کی حکومت نے اکتوبر 2017 میں اپنی جانب سے یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) کو تنفیذی  ایجنسی مقرر کیا تھا۔ وائی ای آئی ڈی  اے نے 11 جنوری 2018 کو وزارت دفاع سے نو آبجیکشن سرٹی فکیٹ (این او سی) حاصل کیا تھا۔ آج وزیر کے ذریعہ منظوری دے دیئے جانے سے وائی ای آئی ڈی اے کو اترپردیش کے جیور گاؤں کے شمال میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئر پورٹ کے قیام کے لئے اصولی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More