26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے قوم کو مکرسنکرانتی اور پونگل کی ماقبل شام مبارکباد دی ہے

Urdu News

نئیدہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مکر سنکرانتی اور پونگل کی ماقبل شام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:-

’’میں مکرسنکرانتی اور پونگل کے مقدس موقع پر اپنے تمام شہریوں کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مکرسنکرانتی’اتراین‘ کے موقع پر آتی ہے یعنی سورج کا شمال کی جانب سفر کا آغاز۔ پورے ملک میں مختلف علاقائی ناموں سے منایا جانے والا یہ تہوار کٹائی کے موسم سے عبارت ہے اور  اتحاد کے اُس شاندار مشترکہ دھاگے کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے مخلوط کلچر میں تمام بھارتیوں کو ایک ساتھ باندھے ہوئے ہے۔

یہ زرعی تہوار صحیح معنی میں قدرت کی فیاضی اور حیات آفرینی کی تقریب منانے کے لیے جانا جاتا ہے اور فطرت کے ساتھ ہمارے ہم زیستانہ تعلق کی یاد دلاتا ہے۔ یہ تقریب فطرت کے ساتھ ہماری گہری وابستگی کی بھی مثال ہے۔ یہ وہ موقع ہے کہ جب ہم گاؤوں میں جو کہ ہمارے ورثے اور کلچر کا پالنا ہیں، اپنی جڑوں سے دوبارہ وابستگی اختیار کرتے ہیں۔

خدا کرے یہ تہوار ہمارے کنبے میں خوشی لانے کا  باعث ہو، ہماری قوم میں اتحاد کو مستحکم بنائے اور آنے والے مہینوں میں اچھے وقت کی مقدس شروعات کرے‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More