24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے کاجنوبی افریقہ کے، اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر کے ساتھ تعلیم سے متعلق دو فریقی مسائل پر تبادلہ خیال

Urdu News

نئی دہلی، جنوبی افریقہ کے اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر جناب بوٹی گواریدی منامیلا  کی قیادت میں ایک وفد نے آج نئی دہلی میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوتر ے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں وزراء کی گفتگو کا خاص محور دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے تحت حکومت ہند کے حالیہ اقدامات اور معاہدے رہے۔جنوبی افریقی فریق نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدے کا موضوع اٹھایا، جس میں مختلف تعلیمی اہلیتو ں کو ایک دوسرے کے ذریعے تسلیم کیا جانا شامل ہے۔ انہوں نے بہتر تال میل کے لئے دونوں ملکوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی تجویز بھی رکھی۔

جناب دھوترے نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی رابطے پر زور دیا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں عدم تشدد کے تحریک میں  مہاتماگاندھی کی شمولیت کا ذکر کیا۔ یہ ذکر خاص طورپر مہاتماگاندھی کی پیدائش کے 150برس مکمل ہونے پر منعقد کی جارہی تقریبات کے تناظر میں کیا گیا۔

وزیر موصوف نے خاص طورپر کہا کہ جنوبی افریقہ ان ممالک میں شامل ہے، جسے حکومت ہند کی اسکیم فار پروموشن آف اکیڈمک اینڈ ریسرچ کولوبریشن (ایس پی اے آر سی)یعنی تعلیمی و تحقیقی شراکت داری کے فروغ سے متعلق اسکیم میں جگہ دی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ہندوستان کے اداروں اور دنیا کے بہترین اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کے ذریعے تحقیق کے ماحول کو بہتربنانا ہے، تاکہ مشترکہ طورپر قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل کو حل کیا جاسکے۔2018ء میں اس اسکیم کے آغاز کے بعد سے اب تک اس کے تحت جنوبی افریقی اداروں کے چار ریسرچ پروجیکٹوں سے متعلق تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح سے ہندوستانی اداروں میں قلیل مدتی تعلیمی ذمہ داریوں کے لئے گلوبل اینیشی ایٹیو آف اکیڈمک نیٹ ورک(جی آئی اے این) یعنی تعلیمی نیٹ ورک کے لئے عالمی اقدام کے تحت اب تک جنوبی افریقہ کے 17معروف فیکلٹی ممبران ہندوستان پہنچے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان ایک جامع میمورنڈم آف ایسوسی ایشن (ایم او یو)پر بات چیت جاری ہے، جس میں تعلیم کے شعبے میں آپسی تعاون کی مختلف جہات کو شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More