22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم ریڈیو کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارکباد

The Prime Minister wished the World Radio Day
Urdu News

نئی دہلی،۔فروری   ۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے عالمی یوم ریڈیو کے موقع پر تمام ریڈیو محبین  اور ریڈیو صنعت سے وابستہ افراد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

          اپنے تہنیتی پیغا م میں وزیر اعظم نے کہا  ہے کہ :’’عالمی یوم ریڈیو کے موقع پر میں اپنی جانب سے تمام ریڈیو محبین اور ریڈیوصنعت میں مصروف عمل افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔تمام ریڈیو محبین اور ریڈیوصنعت میں مصروف عمل افراد کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہی کہنا چاہتا ہو ں کہ وہ اس میڈیم کو سرگرم اور فعال بنائے رکھیں ۔

          وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریڈیو باہمی گفت وشنید ، سیکھنے اوراپنی بات پہنچانے کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہے۔ میرا اپنا تجربہ یہ ہے  کہ ’’من کی بات‘‘ کے ذریعہ  میں بھارت بھر کے لوگوں سے مربوط  ہوگیا ہوں ۔

          وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’من کی بات ‘‘کے تحت  جتنی بھی نشریات پیش کی گئی ہیں ،انہیں

   narendramodi.in/mann-ki-baat ”, پر سنا جاسکتا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More