25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے پرگجرات پولیس کی تعریف کی انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں

Urdu News

نئی  دہلی: ۔نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  آج پولیس فورس سے کہا ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کے خلاف  جرائم کے معاملات میں  معمول سے زیادہ حساس رہے ۔انہوں  نے  پولیس سے کہا کہ اس طرح  کے معاملات میں  ہر ایف آئی آر کسی تاخیر کے بغیردرج کی جانی چاہئے اور اس طرح کے کیسوں  کی  جامع  انداز میں تحقیقات کی جانی چاہئے ۔

          گجرات پولیس  کو  صدر کے کلرس  پیش کرنے  کے بعد وہاں موجود  لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کو  33فیصد ریزرویشن   فراہم کرنے کے لئے  گجرات پولیس کی تعریف کی اور تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ  اس نظیر پر عمل کریں ۔ انہوں  نے کہا کہ     فورس  کو  صنفی اعتبارسے حساس  بنانے کے لئے اس سے بڑی مدد ملے گی۔

          خواتین  اور بچوں کے خلاف  بڑھتے ہوئے جرائم  خاص  طور پر بہیمانہ  جرائم  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے رائے ظاہر کی کہ اس طرح کے کیسوں سے نمٹنے کے لئے  تیزی سے کام کرنے والی  عدالتیں  قائم کرنے کے علاوہ  یہ بھی ضروری ہے کہ اس طرح کے جرائم کی تحقیقات کے لئے پویس افسروں کی خصوصی  ٹیمیں تشکیل دی جائیں  ۔

          انہوں  نے کہا :’’  آپ کی کارروائی ایسی ہونی چاہئے کہ کسی عورت کو جب  اس کے خلاف جرم کیا جائے تو امداد کے لئے پولیس سے رجوع کرنے میں کوئی خوف یا پس وپیش  نہ ہو۔ ‘‘

          اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارے  ملک میں  سزائیں  دلانے کی شرح  کا  کم ہونا  پہلے ہی   وجہ تشویں  ہے ۔ جناب نائیڈو نے  کہا کہ  وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ تحقیقات کے کام میں   تیزی لائی جائے اور ثبوت اکٹھا کرنے  کی پویس کے محکموں کی صلاحیت میں  اضافہ کیا جائے ۔

          جناب نائیڈو نے یہ  بھی کہا کہ یہ بات بھی بڑی ضروری  ہے کہ ہم عدالتی معاملات میں  اصلاح  کریں  تاکہ  انصاف کے حصول   میں  ہونے والی تاخیر کی مدت کو کم کیا جاسکے ۔انہوں نے  عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کو اور انسانی وسائل  کو  بہتر بنانے کے لئے کہا تاکہ  عدالتوں  پر انحصار کم کیا جاسکے اور پولیس اصلاحات کے ذریعہ ایک شاندار نظام  انصاف  تشکیل  دیا جاسکے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے  لوگوں  ،خاص طور پر پولیس فورسوں سے کہا کہ   وہ  قانون کی پابندی کرنے والے معاشرے کی تشکیل  کے لئے اجتماعی کوششیں  کریں  ۔ اس  بات پر زور دیتے ہوئے کہ قانون کے احترام کو  کلچر اور طرز زندگی بننا چاہئے ۔ جناب نائیڈو  نے پولیس فورسوں سے کہا کہ وہ جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ کریں ۔

          انہوں  نے  ترغیبات   اور منظوری پر مبنی   ماڈلوں  کو  شروع کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ  شہریوں کو  قانون کی  پابندی کرنے کی ترغیب حاصل ہو۔

          یہ بات بتاتے ہوئے کہ  صدر کے کلرس  پیش  کیا جانا    ،قوم کے تئیں  گجرات  پولیس کی  ان تھک  ،طویل  اور شاندار  خدمت   ، جرأت  مندی  اور لگن کو تسلیم کئے جانے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جناب نائیڈو نے گجرات پولیس  کےتمام افسران اور جوانوں   کی تعریف کی   کہ انہوں  نے اپنے آپ کو جدید ٹکنالوجی   ، ہنر مندی   اورتربیت سے آراستہ کیا ہے تاکہ امن وقانون  اور نظم وضبط  برقراررکھنے کی ان کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ سرگرم  ،  خدمت کے جذبے سے سرشار  اور عوام کا خیال کرنے والی  بنے  تاکہ   پولیس  نظام  پر عوام کا اعتماد ہمیشہ قائم رہے ۔  صدر جمہوریہ نے  جدید  جرائم سے نمٹنے کے لئے  افرادی قوت کی کمی  ،  آئی سی ٹی کے بارے میں   تربیتی  افراد کی کمی   پر توجہ دینے اور فورنسک   ،  قانون  ،  سائبر جرائم  اور دیگر  معاملات  پر توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا ۔

          اس سلسلے  میں  نائب صدرجمہوریہ نے کہا :’’  پولیس فورسوں کو جدید طرز  پر ڈھا لنے  ‘‘    کی جس  مجموعی اسکیم کا  حال ہی اعلان کیا گیا ہے  اور جس  کا مقصد  امن وقانون کی صورتحال کو مستحکم بنانا اور پولیس فورس کو جدید طرز  پر ڈھالنا ہے ،صحیح  معنیٰ  میں  ایک ایسا قدم  ہے جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔

          اس سے  پہلے جناب نائیڈو  نے گجرات  پولیس  کے شہیدوں  کو خراج عقیدت  پیش کیا  اور کہا کہ  ان  کے خون    اور قربانی  نے    اقتدار اعلیٰ کا تحفظ  کیا ہے ۔ قوم کو عزت بخشی ہے اور لوگوں  کو  نقصان سے بچایا ہے ۔

          گجرات  پولیس  نے  بھارت –  پاک  جنگوں   ،اکشر دھام پر حملے  اور  احمد آباد میں سلسلے وار دھماکوں  کے دوران جس  ہمت اور جرأت مندی کا مظاہرہ کیا ہے ،اسے کبھی بھلایا نہیں  جاسکتا ۔

          جناب نائیڈو نے  امن وقانون  برقرار رکھ کر ریاست کی  سماجی ،اقتصادی ترقی  میں  گجرات   پولیس  نے جو رول ادا کیا ہے ،اس کی تعریف کی اور کہا :’’   ترقی کو  امن اور استحکام  کی  مضبوط  بنیاد  پر ہی  تعمیر کیا جاسکتا ہے ۔ ‘‘

          اس  موقع پر گجرات  پولیس کے نئے  لوگو کی بھی  رونمائی کرائی گئی ۔

          اس موقع پر موجود  معزز شخصیات   میں  گجرات کے وزیر اعلیٰ    جناب  وجے روپانی  ، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ  جناب نتن  بھائی پٹیل  ،

حکومت گجرات کے   امور داخلہ کے وزیر مملکت  جناب  پردیپ سنگھ جڈیجہ   ، وزیر اعلیٰ  کے چیف  پرنسپل سکریٹری  جناب کے  کیلاش  ناتھ  ، امور داخلہ کی  ایڈیشنل چیف سکریٹری  محترمہ سنگیتا سنگھ   اور  گجرات کے ڈی جی پی  جناب شوانند جھا   بھی شامل تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More