39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے جنم اشٹمی کی مبارکباددی

Urdu News

نئی دہلی، ۔  نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  ملک وقوم کو    جنم اشٹمی کے مقدس موقع کی مبارکباد دی  ۔   بھگوت گیتا میں   کرشن بھگوان نے  نتیجے کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادئیگی کا جو لافانی پیغام دیا تھا وہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔   آئیے  !   ہم اس موقع پر   اپنے فرائض کی ادائیگی   اورجادۂ صداقت پر چلنے کا عہد کریں ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند کے پیغام کا متن :

          میں   اہالیان وطن  کو جنم اشٹمی کے مقدس موقع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

          ملک بھر میں  روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جانے والا  تہوار جنم اشٹمی ہمیں   کرشن بھگوان  کی   مقدس  زندگی کی یاد دلاتا ہے ۔   بھگوت گیتا میں   انہوں نے  نتیجے کی پرواہ کئے بغیر نیک نیتی کے ساتھ  فرائض کی ادائیگی کا جو لافانی پیغام دیا ہے وہ وپوری دنیائے انسانیت کے لئے  حوصلہ افزائی کا وسیلہ ثابت ہوا ہے ۔

’’آئیے !

          ہم سب اس مبارک موقع پر اپنے فرائض کی  انجام دہی اور سچائی کے راستے پر چلنے کا عہدکریں ۔ خدا کرے کہ جنم اشٹمی کا یہ مقدس تہوار  ہمارے ملک میں امن ، اتحاد   ،  ہم آہنگی  اور خوشحالی  لائے ۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More