37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنم اشٹمی کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہل اگست، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارک باد کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ :
‘‘جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر میں اپنے ہم وطنوں کو پرخلوص مبارکباد دیتا ہوں اور بہترین خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
بھگوان کرشن کی زندگی کے آدرش پوری دنیا کے لئے افادیت کی حامل ہیں۔ برائی کے خلاف اچھائی کے لئے کھڑے ہونے کا ان کا پیغام، عالمی بھائی چارے کے لئے کام کرنا اور انعامات کی بجائے ذمے داریوں پر توجہ دینا، سب کے لئے فیضان کا باعث ہے۔
ہمیں بھگوان کرشن کے دکھائے ہوئے اچھائی کے راستے پر چلنے کا عہد کرنا چاہئے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرکے اپنے معاشرے اور قوم کو مستحکم بنانا چاہئے۔’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More