37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سیاسی جماعتوں سے قانون سازوں کے لیے ضابطۂ اخلاق بنانے کی اپیل کی

Urdu News

نئیدہلی: نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے اسپیکر جناب ایم وینکیا نائیڈو نےآج سبھی سیاسی جماعتوں سے پالیسی سازوں کے لیے کابینہ کے اندر اور کابینہ کے باہر ایک ضابطہ اخلاق بنانے کو کہا جس سے کہ پارلیمانی اداروں کے تئیں لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور انتظامیہ کا کام کاج صحیح طور پر  ہو سکے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے قومی اہمیت کے مسئلوں پر سیاسی نظریات سے آگے بڑھ کر ایک ساتھ آنے کی بھی اپیل کی۔

وزیراعظم جناب نریندر  مودی کےذریعہ آج یہاں نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ پر ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کتاب – ’موونگ آن، موونگ فارورڈ- اے ایئر اِن آفس‘ کا اجرا کرنے کے بعد جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں قانون سازوں بلی کے طریقۂ کار کے تئیں افسوس کا اظہار کیا۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کتاب کو سال بھر کے دوران ان کے مشن اور اس کے نتائج کے باعث لوگوں کے تئیں اسے ایک رپورٹ بتایا کیونکہ وہ گزشتہ سال 11 اگست کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زراعت ملک کی بنیادی ثقافت ہے، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے وسائل مختص کرنے میں کسانوں کو ترجیح دینے کی گزارش کی جس سے کہ انہیں فائدہ مند زراعت اور ایک مضبوط غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب نائیڈو کی شخصیت کو  ایسے پیش کیا جو ’عام  لوگوں کی زندگی میں اصلاح لانے کے مقصد کے ساتھ مکمل نظریات کے ذریعے حوصلہ افزا ہے۔ وزیراعظم نے یاد دلایا، جب سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جناب ایم وینکیا نائیڈو کو اپنے کابینہ میں شامل کرنا چاہتے تھے، اس وقت جناب نائیڈو نے دیہی ترقیاتی وزارت کا قلمدان دیئے جانے کی گزارش کی تھی۔جناب مودی نے  کہا کہ جناب نائیڈو کے ذریعہ شروع کیا گیا وزیراعظم دیہی سڑک منصوبہ (پی ایم جی ایس وائی) دیہی سڑکوں کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کے درمیان کافی مقبول ہوئے تھے۔

جناب ایم وینکیا نائیڈو کے تقریباً 50 سالوں کی عوامی زندگی  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جناب نائیڈو نے اپنی کسی بھی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے نظم و ضبط، عزم اور جذبات کے اعلیٰ معیار کو قائم کیا ہے اور یہی جناب نائیڈو کی کامیابی کا راز ہے۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ جہاں کئی لوگ جناب نائیڈو کی ان کی توانائی اور  زندگی کے لیے تعریف کرتے ہیں، وہیں وہ خود یہ دیکھ کر حیران تھے کہ کس طرح جناب نائیڈو راجیہ سبھا کو چلانے کے دوران خود کو قابو میں رکھتے ہیں۔ جناب نائیڈوکی  وقت کی پابندی اور ڈسپلن کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جب کبھی انہیں جناب نائیڈو کے ساتھ سفر کرنا ہوتا تھا تو وہ محتاط ہو جایا کرتے تھے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جناب نائیڈو نے طویل عرصے تک عوامی زندگی کے دوران کافی سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایا۔

سابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوگوڑا نے اس موقعے پر کہا کہ جناب نائیڈو ایون  کے سبھی حلقوں  کے مفاد کا تحفط کرتے ہوئے راجیہ سبھا کو چلانے میں بہترین طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

دیگر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ، ’جناب نائیڈو کے پاس وسیع سیاسی اور انتظامی تجربہ ہے اور ان کے مدت کار کے ایک سال مکمل ہونے پر یہ اچھی طرح واضح ہوا ہے۔‘

لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے کہا کہ جناب نائیڈو کی مدت کار کے پہلے سال میں یہ کتاب ایک کہانی ہے کہ کس طرح عام درجے کا کوئی شخص اتنی اونچائیوں تک پہنچ سکتا ہے اور اثردار قیادت فراہم کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے جناب نائیڈو کے ساتھ اپنے 45 سال پرانے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ، ’جناب نائیڈو کی  سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ایک دن کا بھی آرام کیے بغیر سال کے 365 دن 24 گھنٹے کام کرنے والے شخص ہیں اور کسانوں کے تئیں بہت زیادہ عہدبستہ ہیں۔‘

راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر جناب آنند شرما بھی کتاب کے اجرا کے موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پر دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More