31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سووچھتا ہی سیوا مہم کے تحت عملے اور تربیت کے محکمے نے نارتھ بلاک میں خواتین کے واش رومز میں سینٹیری نیپکن فروخت کرنے والی مشینیں لگائیں

Urdu News

نئی دہلی، ؍ ستمبر   ۔اس وقت   سووچھتا ہی سیوا مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت   عملے اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی) نے نارتھ بلاک کے ڈی او پی ٹی ایریا کے خواتین کے تین واش رومز (گراؤنڈ فلور، پہلی منزل اور دوسری منزل) میں سنیٹری نیپکن وینڈنگ اینڈ ڈسپوزل مشینیں لگائی ہیں۔  یہ کام پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کےذریعے شروع کی گئی سووچھتا ہی سیوا مہم  کے لئے عملے اور تربیت کے محکمے کے ایکشن پلان کے مطابق کیا گیا ہے۔

عملے اور تربیت کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ کے-کپجین اور  جوائنٹ سکریٹری محترمہ جی-جینتی نے پہلی منزل کے خواتین کے واش روم میں نیپکن وینڈنگ مشین اور نیپکن ڈسپوزل مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی او پی ٹی کی انڈرسکریٹری محترمہ منجلا جنیجا اور  بڑی تعداد میں خواتین    ملازمین موجود تھیں۔ یہ مشینیں بغیر کسی منافع اور نقصان کے چلائی جا ئیں گی اور ان میں  ایک 5 روپے کاسکہ ڈال کر نیپکن حاصل کیا جا سکتا ہے اور ڈسپوزل مشینوں میں  یہ خصوصیت ہے کہ ان کےذریعے استعمال شدہ نیپکن  کوماحولیات کے موافق طریقے سے نپٹارہ کیا جائے گا۔   ایسی ہی مشینیں بہت جلد  اس محکمے کی دو دیگر عمارتوں   یعنی لوک نائک بھون اور اولڈ جے این یو کیمپس میں  بھی لگائی جائیں گی۔

اس موقع پر موجود خواتین ملازمین نے ایک اچھے اقدام کیلئے محکمے کا شکریہ ادا کیا، جس سے  سووچھتا کے ایک حصے  کے طورپر خواتین ملازمین کی صحت اور صفائی ستھرائی کے تئیں فکر مند ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حکومت ہند کے دیگر محکمے بھی  ایسا ہی کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More