24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں رابندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ منانے کے لئے نمائش کا افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت کی وزارت نے کل نئی دہلی کے مارڈن آرٹ کی نیشنل گیلری میں رابندر ناتھ ٹیگور کی سالگرہ منانے کے لئے ایک نمائش کا افتتاح کیا۔  اس نمائش کا عنوان ’گرودیو: دی جرنی آف دی میسٹر‘ ہندوستان میں ارجنٹینا کے  سفیر جناب ڈینئل چھوبورو ، امریکی سفارت خانے کے عوامی معاملات کے منسٹر کونسلر جیفری سیکسٹون ، ہنگری کے سفارت خانے کے انفارمیشن  اور کلچر سینٹر کے ڈائریکٹر اور کلچرل کونسلر پروفیسر  ڈاکٹر زولٹن ویلیم ، ہندوستان میں چین کے سفارت خانے کے کلچرل کونسلر جناب زاہنگ جیان شن ، ہندوستان کے لئے میکسیکو کے سفارت خانے کے ثقافت کے اتاشی سینٹیاگو روئے سانچیز اور  اسپین کلچرل انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے ڈائریکٹر کارلوس ورونا نرویون نے نمائش کا افتتاح کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001LK8H.jpg

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ڈائریکٹر جنرل جناب اڈویٹا گارنیاک نے کہا کہ  ایک غیر معمولی ذہین شخص ک یہ فنی نمونے بھری زبان کے ذریعہ دئے گئے نایاب تعاون کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ اس ماہر فن نے  ابتدائی عمر میں ہی ادب ، آرٹ ، موسیقی اور ڈانس کی دنیا  کے ذریعے اپنا نام  روشن کرلیا تھا۔ 1913 میں وہ ایسے پہلے ہندوستانی بنے جنہیں اپنے ناول گیتانجلی کے ادب میں نوویل پرائز حاصل ہوا۔ وہ  آرٹ میں اپنی چھاپ چھوڑ گئے ہیں ۔

 افتتاحی تقریب کے بعد بچوں کے ذریعے استقبالیہ نغمہ ’’ایکا چلو رے‘‘ کا ایک منظر اور ہنگرین کے ذریعے موسیقی پروگرام پیش کیا گیا۔ یہ پروگرام رابندرا سنگیت سے متعلق تھا۔

یہ نمائش جمعہ سے عوام کے لئے کھولی جائے۔ ہرپیر اور قومی چھٹیوں کو چھوڑ کر  یہ نمائش  صبح  11 بجے سے شام  ساڑھے چھ بجے تک کھلی رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More