40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ارجن رام میگھوال نے کیندریہ ودیالیوں کے 2017-18 کے 30ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن کے ایوارڈز تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی: پارلیمانی امور ، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج یہاں کیندریہ ودیالیوں کے لئے 2017-18 کے 30 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن کے جلسۂ تقسیم انعامات کی صدارت کی ۔

پارلیمانی امور کی وزارت پچھلے 30 برسوں سے کیندریہ ودیالیوں میں یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشنز کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 30 واں مقابلہ 2017-18 میں پورے ملک کے 25 علاقوں کے 125 کیندریہ ودیالیوں کے مابین منعقد کیا گیا تھا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو پارلیمنٹ کے طور طریقوں اور کارروائی، بحث و مباحثے کی تکنیکوں  سے واقف کرانا  اور قیادت کی خصوصیات کو نیز نظم و ضبط اور مختلف رایوں   کو برداشت کرنے کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جناب میگھوال نے طالب علموں کو پارلیمنٹ میں ممبروں کے ایٹیکیٹ اور کارروائی چلانے کے طریقوں کے بارے میں کچھ اہم نکات سے واقف کرایا۔ انہوں نے جناب اٹل بہاری واجپئی کی اہم پارلیمانی تقریروں کا حقیقی حوالہ بھی دیا۔ وزیر موصوف نے طلباء کی ہمت افزائی کی کہ وہ سیاست میں آئیں اور اپنے مستقبل کی سرگرمیوں میں سماجی اہمیت کے مسائل کو حل  کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے انعامات پانے والے طلباء اور مقابلے میں شرکت کرنے والے  اسکولوں اور ٹیچروں کو ان کی کارکردگی کے لئے مبارکباد پیش کی ۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ یہ بچے بڑے خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنی طالب علمانا زندگی میں پارلیمنٹ کے کام کاج چلانے کے بارے میں قریبی تجربہ حاصل کیا ہے  اور یہ سب کچھ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے ۔

جناب میگھوال نے مقابلے میں شاندار کار کردگی کے لئے اسکولوں اور طلباء کو انعامات تقسیم کئے یہ مقابلہ اس تعلیمی سال  میں ہوا تھا اس موقع پر کیندریہ ودیالیہ  اے ایف ایس منوری ، الہ آباد نے اول آنے پر  رننگ پارلیمنٹری شیلڈ اور ٹرافی  حاصل کی ۔ ودیالیہ نے اس  موقع پر ’نوجوانوں کی پارلیمنٹ‘ کی مختصر نشست کا نظارہ بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل اسکولوں کو مقابلہ میں ان کی شاندار کار کردگی کے لئے میرٹ ٹرافیز پیش کی گئیں ۔

  1. کیندریہ ودیالیہ  نمبر 1، بجاج نگر ،جے پور
  2. کیندریہ ودیالیہ ، سی آر پی ایف ، بھونیشور
  3. کیندریہ ودیالیہ،  سی ایل آر آئی ، چنئی
  4. کیندریہ ودیالیہ، سینک وہار ، دہلی
  5. کیندریہ ودیالیہ،بھوانی پٹنہ ، رائے پور
  6. کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، پلکڑ ، ارنا کولم
  7. کیندریہ ودیالیہ نمبر 3، گاندھی نگر کینٹ
  8. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 2، بیلگام ، بنگلورو
  9. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 1، ایس ٹی سی ، جبل پور
  10. کیندریہ ودیالیہ، او این جی سی ، پان ویل
  11. کیندریہ ودیالیہ ، اے ایف ایس ، حکیم پیٹ ، حیدرآباد
  12. کیندریہ ودیالیہ ، نمبر 5، گوالیار
  13. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 1، ایچ بی کے ، دہرادون
  14. کیندریہ ودیالیہ، پنجور
  15. کیندریہ ودیالیہ، کھنڈوا ، بھوپال
  16. کیندریہ ودیالیہ، میگھا ہتو برو ، رانچی
  17. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 1، امر پور ، کانپور
  18. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 1، جالندھر
  19. کیندریہ ودیالیہ، نمبر 2، فریدآباد
  20. کیندریہ ودیالیہ، نیو بونگائی گاؤں
  21. کیندریہ ودیالیہ، سہرسہ ، پٹنہ
  22. کیندریہ ودیالیہ، کمانڈ ہاسپیٹل ، کولکاتہ
  23. کیندریہ ودیالیہ، شمالی لکھیم پور
  24. کیندریہ ودیالیہ، کنجابن

اس موقع پر جو معزز شخصیتیں موجود تھیں ان میں ،سکریٹری (پارلیمانی امور) جناب ایس این ترپاٹھی  اور وزارت کے دیگر افسران نیز پرنسپل صاحبان ، ٹیچر ، طلباء اور ان کے والدین  شامل تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More