36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میڈیکل تعلیم کو سب کے لئے قابل رسائی بنانا

Urdu News

نئی دہلی21؍ مارچ 2017 ، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جنابفگن سنگھ کلستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ جہاں تک سرکاری میڈیکل کالجوں کا معاملہ ہے، فیس کے تعین کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں کے زیر اختیار ہے۔ تاہم پرائیویٹ اور غیر امداد یافتہ میڈیکل کالجوں کے معاملے میں فیس کے ڈھانچے کا تعین متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس کی صدارت ہائی کورٹ کے سبکدوش جج کے تحت ہوتی ہے اور یہ قدم سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اس امر کا بھی فیصلہ کرتی ہے کہ آیا ادارے کی جانب سے فیس میں کئے جانے والے اضافے کی تجویز جائز ہے یا نہیں؟ اور کمیٹی کے ذریعہ مقررہ کردہ فیس ہر حال میں ادارے کےلئے لازمی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تین مرکز ی اسپانسر شدہ اسکیمیں چلائی جارہی ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ میڈیکل ایجوکیشن کو سب کے لئے قابل رسائی بنایا جاسکے۔ ان تینوں اسکیموں میں ریاستی حکومت کے تحت چلنے والے میڈیکل کالجوں کو اپنے یہاں پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کرنے یا پی جی نشستیں بڑھانے کے لئے مستحکم بنانے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مابین درکار فنڈ میں شراکت، ضلعی / حوالہ جاتی اسپتالوں ، ترجیحاتی طور پر ملک کے ایسے اضلاع میں جہاں یہ سہولتیں نہیں ہیں، نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مابین سرمائے کی شراکت داری اور موجودہ ریاستی حکومتوں / مرکزی حکومت کے تحت چلنے والے میڈیکل کالجوں کو ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کرنے کے لئے مرکز حکومت اور ریاستی حکومتوں کے مابین فنڈ کی شیئرنگ ، شامل ہیں۔

انڈین میڈیکل کونسل (تر میم) ایکٹ مجریہ 2016 کے منظور ہونے کے بعد ملک میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسوں کے لئے ایک یونیفارم داخلہ امتحان یعنی قومی استحقاق اور داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 17۔2016 کے تعلیمی سال سے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام سے میڈیکل داخلوں میں خصوصاً نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں میں درآئی بدعنوانی کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی اور زیادہ سے زیادہ شفافیت کا راستہ ہموار ہوگا اور میڈیکل تعلیم کا معیار بھی اونچا وہوگا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More