35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موٹر گاڑیوں کے لئے بی ایس ۔4 ضوابط

Urdu News

نئی دہلی21؍ مارچ 2017 ، بھاری صنعتوں اور سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنی جانب سے نوٹی فکیشن نمبر جی ایس آر 643 ای مورخہ 19.08.2015 جاری کرکے بھارت مرحلہ ۔4 کے لئے اخراج کے معیارات کا تعین کردیا ہے اور یہ قواعد تمام چار پہئے والی ایسی گاڑیوں کے لئے نافذ العمل ہوں گے جو یکم اپریل 2017 یا اس کے بعد بنائی گئی ہیں۔

بھارتی موٹر گاڑی مینوفیکچررس کی سوسائٹی (ایس آئی اے ایم) نے کہا ہے کہ ای پی سی این اے 19ا کتوبر 2016 کو منعقدہ اپنی میٹنگ کے دوران ایس آئی اے ایم اراکین کو اطلاع دی تھی کہ صرف بی ایس 4 موٹر گاڑیوں کو یکم اپریل 2017 سے درج رجسٹر کیا جائے گا۔ تاہم ایس آئی اے ایم نے اپنی اس میٹنگ کے دوران یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ حکومت ہند کے موڈیفکیشن پر عمل کرتے ہوئے یکم اپریل 2017 سے کسی طرح کی بی ایس ۔3 موٹر گاڑیاں نہیں بنائیں گے۔

Related posts

45 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More