32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراشٹر میں رتناگری میگا ریفائنری کے لئے ہندوستان کنسورشیم اور سعودی آرمکو کے درمیان مفاہمت نامہ

Urdu News

نئی دہلی، آئی او سی ایل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل پر مشتمل ایک ہندوستانی کنسورشیم اور سعودی آرمکو نے مہاراشٹر ریاست میں ایک مربوط ریفائنری اور پٹرولیم کمپلکس رتناگری ریفائنری اور پیٹرو کیمیکلز لمیٹیڈ مشترکہ طور پر قائم کرنے اور انہیں فروغ دینے کے لئے آج یہاں ایک مفاہت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی آرمکو اس پروجیکٹ میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے ایک اسٹرٹیجک ساجھیداری کو بھی شامل کرسکتا ہے۔

مشترکہ شراکت داری دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ کمرشیل موجودگی کے ساتھ خام تیل کی سپلائی  وسائل اور ٹیکنالوجیوں کو ایک ساتھ لاسکتی ہے۔ ریفائنری کے لئے مطالعہ مکمل کرلیا گیا ہے اور فریقین اب پروجیکٹ کے مجموعی خاکے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کے بعد تمام فریقین اپنے اشتراک کو بڑھائیں گے تاکہ ایک ایسے مشترکہ پروجیکٹ کے قیام پر تبادلہ خیال ہوسکے جو مشترکہ  ملکیت ، کنٹرول اور پروجیکٹ بندوبست فراہم کرسکے۔ یہ ریفائنری سالانہ 60 میٹرک ٹن یعنی یومیہ 1.2 ملین بیرلز خام تیل کی پروسیسنگ کی اہل ہوگی۔ یہ بی ایس۔4 ایندھن کی صلاحیت کے ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل سمیت ریفائنری پٹرولیم مصنوعات پیدا کرے گی۔ ریفائنری مربوط  پیٹرو کیمیکلز کمپلکس کے لئے فیڈ اسٹاک بھی فراہم کرے گی جو لگ بھگ 18 ملین ٹن سالانہ پیٹرو کیمیکل مصنوعات پیدا کرنے کی اہل ہوگی۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل پر مشتمل ہندوستان کے کنسورشیم اور سعودی آرمکو کے درمیان یہ ایک مشترکہ شراکت داری ہے اور اس کے علاوہ دونوں 50۔50 فیصد  کی بنیاد پر ایک اضافی اسٹرٹیجک پارٹنر بھی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے، جس پر 3 لاکھ کرور روپے سے بھی زیادہ کی سرمایہ کاری کا اندازہ  ہے، مہاراشٹر کی ریاست، اس خطے اور ملک کو زبردست فائدہ ہوگا اور روزگار کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے ساتھ ہی ساتھ خطے کی ہمہ جہت معاشی ترقی ہوگی۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کے وزیراعظم اور سعودی عرب کے شاہ کی سوچ کے عین مطابق ہے۔

سعودی آرمکو کے صدر اور سی ای او جناب امین ایچ نصیر نے کہا کہ مفاہمت نامہ پر دستخط کے نتیجے میں ہندوستان کے تیل اور گیس کے سیکٹر میں خاطر خواہ ترقی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑے پروجیکٹ میں شرکت سے سعودی عرب کی کمپنی آرمکو کو اس بات کی اجازت مل جائے گی کہ وہ خام تیل کی سپلائی کرنے والے کے رول سے بھی آگے جائے اور ایک مکمل مربوط پوزیشن حاصل کرے جس سے ہندوستان کی مستقل کی توانائی کی ضرورتیں پوری ہوں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More