40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موجودہ سال اور پچھلےسال کے دوران مختلف کھادوں کی قیمتوں میں کوئی بے قاعدگی / بھاری اضافہ نظر نہیں آیا:راؤاندر جیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی۔ منصوبہ بندی کے مرکزی وزیرمملکت ( آزدانہ چارج) نیز کیمکلز اور کھادوں کے وزیرمملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ملک کے اندر کھادوں کی قیمتوں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں سے متعلق ایک سوال کاتحریری جواب دیتے ہوئے اطلاع فراہم کی کہ موجودہ سال اور پچھلے سال کےد وران مختلف کھادوں کی قیمتوں میں کوئی بے ترتیبی/ بھاری اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

جناب راؤ اند رجیت سنگھ نے اطلاع دی کہ سال 2016-17 کے دوران کھادوں کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی  آنے کے بعد  ملک  کے اندر سال 2016-17 کے دوران   پی اینڈ کے کھادوں کی قیمتوں میں 190 روپے سے لے کر250 روپے تک کی کمی  ہوئی ۔اسی طرح  ڈی اے پی، ایم او پی اور کمپلیکس کھادوں کی قیمتوں میں پچاس روپئے فی پچاس کلو گرام کی کمی ہوئی۔

آج لوک سبھا میں ایک دیگر سوال کے  تحریری جواب میں وزیر موصوف نے مزید اطلاع فراہم کی کہ سال2016-17 کے مقابلے سال 2017-18 کےد وران ڈی اے پی، ایم او پی اور کمپلیکس کھادوں کی قیمتوں میں باالترتیب 4.06 فیصد، 7.05 فیصد اور 1.77 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ جبکہ یوریا کی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت(ایم آر پی) دونوں سال کے دوران یکساں رہی۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ سال 2016-17 کے مقابلے سال 2017-18 کے دوران کسان ڈی اے پی ، ایم او پی اور کمپلیکس کھادوں کو بالترتیب 4.06 فیصد، 7.05 فیصد اور 1.77 کی گھٹی ہوئی شرح پر حاصل کررہے ہیں۔جبکہ کاشت کار یوریا کھاد  اُسی یکساں قیمت پر حاصل کررہے ہیں۔

جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک دیگر سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ رواں سال کے دوران کسی بھی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے سے کھادوں کی عدم دستیابی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ کیونکہ  اس سال ملک بھر میں کھادوں کی دستیابی وافر مقدار میں تھی۔ رواں مالی سال2017-18 (22 مارچ 2018 کی تاریخ تک )کےد وران کھادوں کی  ضرورت ، دستیابی اور فروخت سے متعلق تفصیلات درج  ذیل گوشوارہ میں ہیں:

متوقع ضرورت

دستیابی

فروخت

یوریا

298.52

304.81

293.14

پی اینڈ کے( ڈی اے پی، ایم او پی اور کمپلیکس)

229.47

219.71

199.52

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More