29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں ہندوستانی معیشت کی معتربیت کو بحال کیا ہے :ارون جیٹلی

Urdu News

نئی دہلی،۔ جون ۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر جناب ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ مئی 2014 میں جب سے این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے اس کے بعد سے اس نے ہندوستانی معیشت اور حکومت کی معتبریت کو بحال کیا ہے جو سابقہ یو پی اے حکومت کے دوران بد عنوانی اور غیر موافقانہ فیصلوں کے سنگین الزامات کی وجہ سے سب سے کم سطح پر پہنچ گئی تھی۔ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال میں موجودہ این ڈی اے حکومت کے تین اہم کارناموں میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں فیصلے کرنے کی صلاحیت شامل ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت نے وفاقی ٹیکسیشن پر مبنی وفاقی ادارہ جی ایس ٹی کونسل قائم کیا ہے جو اپنے نفاذ کے آخری مرحلےمیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی بلاواسطہ ٹیکس اصلاح ہوگی جو ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت ، آسانی اور صلاحیت لائے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More