28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریب میں باد بانی کشتیوں کی دوڑ اور پریڈ کا انعقاد کرے گی

Urdu News

نئی دلّی: آزادی کے امرت مہوتسو  کی تقریب کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ نے  ، انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن  ( آئی این ایس اے ) کی سرپرستی میں   باد بانی کشتیوں کی دوڑ اور باد بانی کشتیوں کی پریڈ  کا منصوبہ بنایا ہے  ، جو  مقامی آبادی میں  باد بانی کے کھیلوں کو مقبول بنانے کے لئے تینوں کمانوں کے صدر دفاتر میں منعقد کی جائیں گی ۔ پہلی تقریب  23 ستمبر ، 2021 ء کو  ارناکولم   کے چینل میں کوچی   کے بھارتی بحریہ کے واٹر مین شپ  ٹریننگ سینٹر میں  منعقد کی جائے گی ۔  اس میں بحریہ کے 75  جوان شرکت کریں گے اور کشتی رانی کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ بحریہ کی جنوبی کمان کے سربراہ  ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ  ، اِس  تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔  کشتیوں کی دوڑ اور پریڈ میں بحریہ کی جنوبی کمان  کے بھارتی بحریہ کے سمندری باد بانی جہاز  ، باد بانی کشتیاں  اور باد بانی ڈنگیاں  شرکت کریں گی ۔

          آزادی کے امرت مہوتسو پر کشتی رانی  کی تقریب ممبئی اور وشاکھا پٹنم میں بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں  منعقد کی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More